امام خمینی (رح) کس طرح رہا ہوے
راوی:آیت اللہ پسندیدہ
جماران خبر رساں ایجنیس کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ پسندیدہ اپنی ایک یاد داشت میں نقل فرماتے ہیں جب امام خمینی(رہ) کی رہائی کا وقت قریب آیا تو میں نے اپنے بیٹے اور داماد عشرت آباد کی طرف بھیجا تانکہ وہ وہیں گیٹ پر امام (رہ) کا انتظار کریں لیکن شاہ سپاہیوں نے انھیں وہاں رکنے کی اجازت نہیں دی اور وہ واپس آگئے لیکن ہم امام (رہ) کی آزادی کے لمحوں پر نظر رکھے ہوے تھے اسی دن روز جمعہ ق2 ربیع الاول 1383 کو امام (رہ) ک آزاد کر کے داوودیہ میں نجاتی کے گھر بھیج دیا ہم بھی وہیں چلے گئے جب ہم وہاں پہنچے تو عجیب منظر تھا سڑک لوگوں سے بھری ہوئی تھی اور فوجی بھی لوگوں پر نظر رکھے ہوے تھے لوگ بھی اسی بلڈنگ کے سامنے جمع ہوے تھے جس میں امام خمینی(رح) کو رکھا گیا تھا میں جب گھر میں داخل ہوا تو امام (رہ) بیٹھے ہوے تھے ان کے پاس جناب قمی، جناب فلسفی اور جناب محلاتی صاحب موجود تھے میں وہیں رکا اور پر کچھ دیر بعد واپس آگیا۔