اُن کے ساتھ خوشی منائی
راوی: مریم کشاورزی
آیت اللہ پسندیدہ کی پوتی مریم کشاورز اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ جب امام خمینی (رح) نجف اشرف میں تھے تو کبھی کبھی باہر نکل جاتے تھے تو واپسی پر برت شوق سے بتاتے تھے کہ ایک بچے کو دیکھا کہ اس طرح کا تھا اس کے ساتھ مل کر بہت ہنسا ہوں اس کے سر اور چہرے پر ہاتھ گھومایا اس کے باوجود کہ امام (رہ) خود صفائی کا بہت خیال رکھتے تھے لیکن اگر کوئی ایسا بچہ بھی مل جاتا تھا تب بھی امام (رہ) اس سے بہت پیار سے ملتے تھے بچوں سے امام (رہ) کی محبت کا مبنی ظاہری نہیں بلکہ باطنی تھا کیوں کہ بچے اپنے پروردگار کے بہت نزدیک ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ بچوں سے بہت محبت کرتے تھے۔