آزادی کیسے حاصل کریں: امام خمینی(رح)
دنیا میں کسی نے بھی آسانی سے آزادی حاصل نہیں کی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آؒلہ و سلم اپنی زندگی کے آخری لمجوں تک مسلمانوں کی آزادی کے لئے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے آپ کے بعد آپ کے جانشین حضرت علی علیہ السلام نے بھی اپنی زندگی میں مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرتے ہوے کفار اور ظالموں کے ساتھ جنگیں کی ہیں تمام انبیاء اور ائمہ علیھم السلام نے اسلام اور مسلمانوں کے لئے کفار اور منافقین کا مقابلہ کیا ہے اسلام اور عالم اسلام کو یہ آزادی اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ اس آزادی کے لئے بہت ساری قربانیاں دینی پڑی ہیں لہذا اگر کسی کو بھی آزادی لینی ہے تو اسے ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے شیراز اور اصفہان میں قتل عام کے خلاف اپنے رد عمل میں فرمایا میں سن رہا ہوں کہ شیراز اور اصفہان میں شاہ کے کارندوں نے مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے ایرانی عوام کو شاہ کی وجہ سے ساری مشکلات کا سامنا ہے جس طرح کل کفار اور منافقین مساجد میں مسلمانوں کو قتل عام کر رہے تھے اسی طرح آج ایران میں موجود صہیونیزم نظام بھی مساجد میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
امام خمینی (رح) نے آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا دنیا میں کسی نے بھی آسانی سے آزادی حاصل نہیں کی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آؒلہ و سلم اپنی زندگی کے آخری لمجوں تک مسلمانوں کی آزادی کے لئے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے آپ کے بعد آپ کے جانشین حضرت علی علیہ السلام نے بھی اپنی زندگی میں مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرتے ہوے کفار اور ظالموں کے ساتھ جنگیں کی ہیں تمام انبیاء اور ائمہ علیھم السلام نے اسلام اور مسلمانوں کے لئے کفار اور منافقین کا مقابلہ کیا ہے اسلام اور عالم اسلام کو یہ آزادی اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ اس آزادی کے لئے بہت ساری قربانیاں دینی پڑی ہیں لہذا اگر کسی کو بھی آزادی لینی ہے تو اسے ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے فرمایا اگر ایرانی عوام ان ظالموں سے آزادی لینا ہے تو پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا اور ہوری دنیا کو شاہ کے مظالم سے آگاہ کرنا ہو گا ہماری شرعی ذمہ داری ہیکہ ہم ایرانی عوام پر ہونے والے مظالم سے پوری دنیا کو آگاہ کریں ہمیں ظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے جزئی اختلافات کو بھول کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے آج ظالم کے مقابلے خاموشی اسلام کے لئے نقصان دہ ہے ہمیں اپنی خاموشی توڑ کر اسلام کا دفاع اور ظالم کا مقابلہ کرنے ہو گا۔
امام خمینی(رح) نے سیرت انبیاء کی طرف اشرہ کرتے ہوے فریاما انبیاء اور ائمہ علیھم السلام نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی ہے ظلم کے مقابلے میں خاموشی اختیار رکھنا انبیاء اور ائمہ علھم السلام کی سیرت کے خلاف ہے ہوری دنیا میں ظلم کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ہمیں مل کر اسلام اور ایرانی عوام کو آزادی دلانیا ہو گی۔