عمران خان کا ایرانی صدر کو فون/ ایرانی صدر کی کشمیری عوام کے قتل عام کو رکوانے پر تاکید

عمران خان کا ایرانی صدر کو فون/ ایرانی صدر کی کشمیری عوام کے قتل عام کو رکوانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلیفون پر کشمیرکے بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےکشمیری عوام کے قتل عام کو رکوانے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلیفون پر کشمیرکے بحران  پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےکشمیری عوام کے قتل عام کو رکوانے پر تاکید کی ہے۔ ایرانی صدر نے عیدالاضحی کی آمد پر پاکستانی وزير اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران آج امریکی پابندیوں کے باوجود خلیج فارس، خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار کشتیوں کو سکیورٹی فراہم کررہا ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ 

ایرانی صدر نے بر صغیر پاک و ہند کو ایران کے لئے بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اس خطے میں پائدار امن و صلح اور مسلمانوں کے حقوق کے احیا کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اور ہمسایہ ملک ہیں جن کے تعلقات مضبوط تھے ، ہیں اور رہیں گے۔ 

صدر روحانی نے ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک سے صبر و تحمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ 

پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے بھی اس گفتگو میں عید الاضحی کی آمد کے موقع پر ایرانی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کشمیر میں افسوسناک واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کررہا ہے اور دنیائے اسلام کو کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

ای میل کریں