کشمیر

ہندوستان کشمیر میں ظلم کرنا بند کر دے: آیت اللہ موحدی کرمانی

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ظلم کا مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی ظالموں کو اپنے اوپر سوار نہیں ہونے دیا اسی لئے اسلامی انقلاب نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں حالانکہ دشمن ہمیشہ اس انقلاب کو ختم کرنے کی کوشش میں تھے لیکن پروردگار نے ولایت کے طفیل اس انقلاب کی حفاظت فرمائی ہے آج ایران امریکا کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس کے ہر قسم کے ڈرون ظیاروں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس وقت ایران کے پاس بہترین اسلحہ موجود ہے اور بہترین میزائل بنائیں ہیں آج دشمن اسی وجہ سے ایران سے خوفزدہ ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ اسلامی انقلاب ایک طاقت بن چکا جس کا مقابلہ کرنا نا ممکن ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں تقوی ، پرہیزگاری اور یاد خدا کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالی کی یاد سے شیطان دور ہوتا ہے ۔ خطیب جمعہ نے یوم عرفہ ،عید قربان اور عید غدیر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان اعیاد کی قدر اور قیمت جاننی چاہیےیوم عرفہ دعا اور مناجات کا مخصوص دن ہے یہ ایسا دن ہے جس میں عظیم گناہوں کو محو اور نابود کیا جاسکتا ہے یوم عرفہ اتنا عظيم دن ہے کہ اگر کسی شخص کی عظیم گناہوں کی وجہ سے بخشش ممکن نہ ہو تو اسے یوم عرفہ کا انتظار کرنا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے کہا کچھ لوگ امام خمینی (رح) کے افکار سے خوفزدہ تھے اور وہ آج بھی امام (رہ) سے ڈرے ہوے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں جن اصولوں پر امام خمینی(رح) نے اس انقلاب کی بنیاد رکھی ہے وہ کافی مضبوط ہیں انہوں نے کہا کہ امام (رہ) کے بعد رہبر انقلاب نے بہترین طریقے سے اس انقلاب کی راہنمائی کی ہے اور آپ نے امام (رہ) کے افکار کی پیروی کرتے ہوے اسلامی انقلاب کو دنیا کے لئے نمونہ بنا دیا ہے۔

آیۃ اللہ کرمانی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ظلم کا مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی ظالموں کو اپنے اوپر سوار نہیں ہونے دیا اسی لئے اسلامی انقلاب نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں حالانکہ دشمن ہمیشہ اس انقلاب کو ختم کرنے کی کوشش میں تھے لیکن پروردگار نے ولایت کے طفیل اس انقلاب کی حفاظت فرمائی ہے آج ایران امریکا کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس کے ہر قسم کے ڈرون ظیاروں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس وقت ایران کے پاس بہترین اسلحہ موجود ہے اور بہترین میزائل بنائیں ہیں آج دشمن اسی وجہ سے ایران سے خوفزدہ ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ اسلامی انقلاب ایک طاقت بن چکا جس کا مقابلہ کرنا نا ممکن ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا دنیا جان لے کے امریکا نظام طاغوتی کا واضح مصداق ہے اور اسی طرح امریکی صدر ٹرامپ زمانے کا طاغوت ہے انہوں نے کہا ٹرامپ ایک طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرہ کرنا چاہتا ہے لیکن دوسری طرف وہ ہمارے ملک کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر رہا ہے اگر اسے بات چیت کرنا ہوتی وہ ہر گز ایسا نہ کرتا کیوں کہ ہر ملک کا ویزر خارجہ ہی مذاکرہ کرنے والا ہوتا ہے۔

آیت اللہ موحدی نے کشمیر کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ہم ہندوستانی حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کرنا بند کر دے انہوں نے کہا ہندوستانی حکومت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ای میل کریں