امام خمینی(رح) کے الفاظ کی تاثیر
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حجتی کرمانی
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حجتی کرمانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں میں نے پہلی بار امام خمینی(رح) کا روح اللہ نام اپنے ماموں زاد جو قم میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ منہ سے سنا تھا وہ ہمیں جناب روح اللہ کے درس اخلاق کے بارے میں بتاتے تھے اور کہا کرتے تھے استاد محترم جناب روح اللہ صاحب کی کلاس میں بہت شاگرد ان کی اخلاقی گفتگو سننے کے لئے شرکت کرتے ہیں اور جب یہ استاد اخلاق درس میں اخلاقی بحث مطرح کیا کرتے تھے تو اس درس میں شرکت کرنے والے طلاب ان کی گفتگو سے متاثر ہو کر روتے تھے۔