ایران کو کمزور سمجھنا برطانیہ اور امریکا کی بہت بڑی غلطی ہے
یہ سپر طاقتیں ہماری تمام مشکلات کی وجہ ہیں یہ لوگ حقوق بشر کے نام پر دنیا میں ظلم و ستم کر رہے ہیں آج دیکھیں کہ امریکہ کس طرح حقوق بشر کے نام پر ظلم کر رہا ہے یہ امریکا اور برطانیہ حقوق بشر کے نام پر دنیا کے مختلف کونوں میں ظلم کر رہے ہیں یہ برطانیہ اور امریکا اپنی ثقافت کی تعریف کر رہے ہیں یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہماری عوام آزاد ہے یہ صرف ان کی نشریات ہیں یہ صرف ان کے نعرے ہیں یہ صرف اپنے نعروں سے دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ یہ لوگ صرف انسانیت کے دشمن ہیں۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے اپنے ایک بیان میں فرمایا تاریخ گواہ ہے کہ برطانیہ نے کس قدر اپنے ما تحت علاقوں میں ظلم کیا ہے اور امریکا ہے جس نے اسرائیل میں اس کے ساتھ مل کر فلسطین کے مظلوم افراد پر ظلم کر رہا ہے تاریخ گواہ ہیکہ برطانیہ اور امریکہ نے کس قدر مسلمانوں خصوصا شیعوں پر ظلم کیا ہے اور آج تک ظلم کر رہے ہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا ہم نے اس پچاس سال میں دیکھا ہے کس طرح ایران میں ظلم کئے ہیں اس خاندان نے اس قوم پر بے پناہ ظلم کئے ہیں اسی حقوق بشر کے مدعی برطانیہ نے رضا شاہ کو تخت پر بٹھایا تھا اس کی وجہ سے ہم نے بیس سال تک مشکلات کا سامنا کیا یہ سب اسی برطانیہ اور امریکہ کی وجہ سے تھا یہ لوگ اسلام کی بنیادوں کو ہلانا چاہتے تھے لیکن اللہ تعالی نے انھیں اس ناپاک ارادے میں کامیاب نہیں ہونے دیا رضا خان نے اپنی حکومت کے دوران اسلام کے حق میں بلند ہونے والی ہر آواز کو دبا دیا تھا اس نے اسلام کی مخالفت کی علماء کو جیل میں بند کیا منبر اور مساجد کا محدود کر دیا تھا۔
امام خمینی (رح) نے فرمایا امریکا اور برطانیہ نے پچاس سال تک ایران کی مظلوم عوام پر ایک ظالم بادشاہ کو مسلط کیا ہوا تھا جس نے ہر طرح کے ظلم کئے شاہ نے اپنی حکومت کے دوران ایران کو امریکا کے حوالے کیا ہوا تھا اس باپ بیٹے نے حقوق بشر کا ادعی کرنے والوں کے ساتھ مل کر اس قوم پر ظلم کئے ہیں جن میں سے کچھ مظالم کو ہم نے دیکھا ہے اور کچھ کے بارے میں سنا ہے لیکن جو ایرانی قوم نے برداشت کیا ہے وہ کوئی نہیں کر سکتا لیکن الحمد للہ آج ہماری قوم بیدار ہو چکی ہے اور اپنے دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ ہے آج ہماری قوم ظلم کا مقابلہ کرنا جانتی ہے ہم دنیا کو بتانا چاہتے ایران کو کمزور سمجھ کر کوئی اشتباہ نہ کریں ورنہ اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکا، اسرائیل اور برطانیہ اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی امریکا اور اس کے حامیوں اسلامی جمہوری ایران کو اپنی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ جھکانے کی کوشش کی لیکن الحمد للہ اسلامی انقلاب نے ہمیشہ بانی انقلاب اور رہبر انقلاب کی با بصیرت راہنمائی سے دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے آج ایک بار پھر خلیج فارس اور آبہاے ہر مز اپنی طاقت کا مظاہرہ کر کے دنیا کو بتا دیا کہ ایران کے خلاف ہونے والی ہر کاروائی کا جواب دیا جاے گا۔