شاہ عبدا لعظیم کی زیارت

شاہ عبدا لعظیم کی زیارت

ایک دن اچانک امام خمینی(رح) نے شاہ عبدالعظیم کی زیارت کے لئے جانے کا ارادہ کیا

شاہ عبدا لعظیم کی زیارت

راوی:ابوالفضل توکلی بینا

ایک دن اچانک امام خمینی(رح) نے شاہ عبدالعظیم کی زیارت کے لئے جانے کا ارادہ کیا احمد آغا نے مجھے اس بات کی اطلاع دی میں میں جلدی سے اپنی گاڑی کو تیار کیا کیوں کہ رات کے 11 بجے بعد مارشل لا شروع ہوجاتا تھا اسی لئے ہم نے 9 بجے ہی حرم کی طرف سفر شروع کر دیا البتہ پہلے سے وہاں پر کچھ افراد تعین تھے جو حالات پر نظر رکھے ہوے تھے جب ہم وہاں پہنچے تو نہ جانے کہاں لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ امام (رہ) یہاں تشریف فرما ہیں لوگوں کا ایک سیلاب امڈ کر امام(رہ) اطراف میں جمع ہو گیا ہم کافی پریشان  تھے کہ کس طرح امام (رہ) کو اس بھیڑ سے نکالیں کہ اچانک دو جوان آے انہوں نے ہماری مدد کی اور ہم نے امام (رح) کو گاڑی میں بٹھایا لیکن چارون طرف جمع تھے حتی کی کچھ گاڑی کی چھت پر سوار ہو گئے تھے عین ممکن تھا کہ کوئی حادثہ پیش آے لیکن الحمد للہ ہم صحیح سالم واپس اپنی قیام تک پہنچ گئے تھے۔

ای میل کریں