خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک غیر ملکی تیل ٹینکر پر قبضہ اور برطانیا کا رد عمل

خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک غیر ملکی تیل ٹینکر پر قبضہ اور برطانیا کا رد عمل

خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک غیر ملکی تیل ٹینکر پر قبضہ اور برطانیا کا رد عمل

 خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک غیر ملکی تیل ٹینکر پر قبضہ اور برطانیا کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ کی طاقتور فوج سپاہ پاسداران انقلاب نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ آج آبناے ہرمز میں ایک غیر ملکی ٹینکر کو تیل سمگل کرتے ہوے قبضہ میں لے لیا ہے جس میں اس کے عملے میں بارہ غیر ملکی افراد شامل ہیں یہ ٹینکر خلیج فارس سے تیل کو سمگل کرنے کے لئے دوسری کشتیوں تک پہنچانے کی کوشش میں تھا جس کو سپاہ پاسداران انقلاب نے بڑی ہوشیاری سے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔

جمران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس بات کی خبر دی کہ آج بروز اتوار کو آبناے ہرمز میں ایک غیر ملکی ٹینکر کو تیل سمگل کرتے ہوے قبضہ میں لے لیا ہے جس میں اس کے عملے میں بارہ غیر ملکی افراد شامل ہیں یہ ٹینکر خلیج فارس سے تیل کو سمگل کرنے کے لئے دوسری کشتیوں تک پہنچانے کی کوشش میں تھا جس کو سپاہ پاسداران انقلاب نے بڑی ہوشیاری سے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔

ابھی تک اس بات تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ٹینکر کس سے متعلق ہے کیا متحدہ عرب امارات کا ریح نامی ٹینکر ہے جس نے اتوار کو آبناے ہرمز سے گزرتے ہوے اپنا سگنل بند کر دیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات نے اس بات کا انکار کیا ہے کہ یہ ٹینکر ان  کا نہیں ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ذرائع ابلاغ نے اس بات کو نقل کیا ہیکہ انہوں اتوار کے دن عملے کے بارہ اراکین سمیت ایک غیر ملکی ٹینکر کو 10 لاکھ لیٹر تیل سمگل کرتے ہوے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

ادہر برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی ہم اس ٹینکر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں رویٹرز اخبار نے نقل کیا ہے برطانیہ نے اس خبر کے بعد کہ خلیج فارس میں ایرانی فوج سپاہ پاسداران انقلاب نے آبناے ہرمز میں ایک ٹینکر کو اپنے قبضے میں لیا ہے کہا کہ ہم اس ٹٰینکر کے بارے میں مزید جانکاری لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ایرانی حکام کو مشوہ بھی دیتے ہیں کہ علاقہ میں امن قائم رکھنے میں ہماری مدد کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں برطانیہ نے جبرالٹر میں ایران کے ایک ٹینکر پر ڈاکہ ڈال کر قبضہ کر لیا تھا جب کہ یہ ٹینکر اپنے قانونی راستے سے شام کی طرف جا رہا تھا جس کے بعد رہبر انقلاب نے اپنی ایک تقریر میں فرمایا تھا کہ برطانیا خبیث کی ڈکیتی کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا۔

ای میل کریں