امریکی پابندیاں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں: ایرانی وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کئے جانے پر کہا کہ ہر کوئی مجھے جاتنا ہے میرا یا میرے گھر کے کسی بھی فرد کا کوئی بھی سرمایہ ملک سے باہر نہیں ہے مجھے امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا ان کا یا ان کے اہل خانہ کا کسی بھی ملک میں کوئی غیر ملکی اکاونٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایران ہی ان کی زندگی ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کئے جانے پر کہا کہ ہر کوئی مجھے جاتتا ہے میرا یا میرے گھر کے کسی بھی فرد کا کوئی بھی سرمایہ ملک سے باہر نہیں ہے مجھے امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا ان کا یا ان کے اہل خانہ کا کسی بھی ملک میں کوئی غیر ملکی اکاونٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایران ہی ان کی زندگی ہے۔
امریکہ کے وزیر خزانہ نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا بہت جلد ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر بھی پابندیاں عائد کرے گا امریکی صدر ٹرامپ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوے کہا کہ امریکا ایران پر اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کرے گا۔
ادہر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کئے جانے پر کہا کہ اس سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ ان کا یا ان کے اہل خانہ کا کسی بھی ملک میں کوئی غیر ملکی اکاونٹ نہیں ہے کہا کہ ایران ہی ان کی زندگی ہے۔
کچھ دن پہلے وال اسٹریت اخبار نے لکھا تھا کہ یورپین ممالک بھی امریکا سے ایرانی وزیر خارجہ پر عائد اُن پابندیوں کے متعلق تفصیلات لینے کی کوشش میں ہیں جو ایرانی وزیر خارجہ کی سیاسی سرگرمیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جبکہ کچھ ممالک نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ پر عائد پابندیاں جزئی ہوں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ امریکہ ان پابندیوں سے میری سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنا چاہتا ہے کہا کہ امریکہ اپنے اس ہدف میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ہم اپنی سیاسی سرگرمیوں کو اسی طرح ادامہ دیں گے۔
محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاہدے پرعمل کرے گا کہ جب اس معاہدے کے تمام فریق اس پر عمل در آمد کریں.