ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر کام کرنا چاہیے:امام خمینی(رح)
جو بھی حکومت لوگوں سے وابستہ نہیں ہو گی اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا اگر کسی حکومت کو کامیاب ہونا ہے تو اسے لوگوں کے مقابلے میں نہیں بلکہ لوگوں سے وابستہ ہونا پڑے گا اگر حکومت لوگوں کے مخالف ہو گی تو اس کا انجام بھی پہلوی حکومت کی طرح ہو گا جس نے عوام پر ظالم کئے اور لوگو کو حقوق کے پامال کیا جس کی وجہ سے ایران کے مسلمانوں نے حکومت کا مقابلہ کیا اور ان کا تختہ الٹ دیا اگر کامیاب ہونا ہے تو عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا عوام ہی حکومت کی طاقت ہے لہذا ہر حکومت کو اپنی بقا کے لئے اپنی اس طاقت کی حفاظت کونا ہو گی۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے وزارت کار کے اعلی حکام سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا تاریخ اور ماضی سے عبرت لینی چاہیے ہمیں اس دور میں دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ایسا کیا ہوا کہ لوگوں نے اتنی بڑی طاقت کا تختہ الٹ دیا حکومتوں اور اعلی حکام کو ان علل اور اسباب کو دیکھنا چاہیے جن کی وجہ سے اتنی بڑی طاقت سرنگون ہو گئی حکومت اور حکومتی اداروں کو ماضی سے سبق لینا چاہیے۔
اسلامی انقلاب کے بانی ٕامام خمینی(رح) نے فرمایا جو بھی حکومت لوگوں سے وابستہ نہیں ہو گی اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا اگر کسی حکومت کو کامیاب ہونا ہے تو اسے لوگوں کے مقابلے میں نہیں بلکہ لوگوں سے وابستہ ہونا پڑے گا اگر حکومت لوگوں کے مخالف ہو گی تو اس کا انجام بھی پہلوی حکومت کی طرح ہو گا جس نے عوام پر ظالم کئے اور لوگو کو حقوق کے پامال کیا جس کی وجہ سے ایران کے مسلمانوں نے حکومت کا مقابلہ کیا اور ان کا تختہ الٹ دیا اگر کامیاب ہونا ہے تو عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا عوام ہی حکومت کی طاقت ہے لہذا ہر حکومت کو اپنی بقا کے لئے اپنی اس طاقت کی حفاظت کونا ہو گی۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ جب ایرانی عوام پر ظلم و جور کرنے والا رضا خان کو ایرانی عوام نے یہاں سے نکلا ہے تو لوگوں نے خوشیاں منائی ہیں میں نے اس کے نادان بیٹے سے بھی کہا تھا کہ تم بھی باپ کی طرح عمل نہ کرو کہ تمہارے جانے پر بھی لوگ خوشیان منائیں لیکن اس نے میری بات نہیں سنی پھر اس کا بھی وہی انجام ہوا جو اس کے باپ کا ہوا تھا دینا کا جو بھی حاکم اپنی عوام پر ظلم و جور کرے گا اس کا انجام یہی ہو گا ظالم کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا آخر اکر جیت مظلوم کی ہوتی پہلوی حکمرانوں نے لوگوں پر آمریت کی ہے اور حکومت کو لوگوں سے الگ کیا تھا۔
واضح رہے کہ امام خمینی(رح) ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے تھے کہ حکومت کو عوام سے وابستہ ہونا چاہیے اور حکام کو عوام کے درمیان رہنا چاہیے ہماری حکومت عوامی حکومت ہونی چاہیے اگر ہمیں کامیابی چاہیے تو عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ہم عوام سے الگ ہو کر کامیاب نہیں ہو سکتے۔