امام خمینی(رح) کی فوجیوں کے ساتھ ہمدردی
امام خمینی(رح) کے چند سطروں والے پیغام نے رضا کارانہ فوج کے تمام غموں کو صاف کردیا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتا ہے کہ ایک دن میں ہم آپریشن سے واپس آ رہے تھے اور ہم ابھی تک اپنے مطلوبہ ہدف تک نہیں پہنچے تھے جبکہ دشمن بھی کافی تیزی سے کاروائیاں کر رہا تھا اور جن علاقوں کو آزاد کرا لیا تھا دشمن نے اُن پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا تمام اعلی حکام کے چہروں پر نا امیدی چھائی ہوئی تھی کیمپ میں موجود تمام افراد نئے آپریشن کے لئے تیار ہو رہے لیکن امام خمینی(رح) چند سطروں کے پیغام نے پورے کیمپ میں خاموشی طاری کر دی اور جو نا امیدی جوانوں کے چہروں پر دیکھائی دیتی تھی اس پیغام سے وہ نا امیدی امید سے تبدیل ہو گئی۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنے پیغام میں فرمایا تھا سپاہ اور فوج اعلی حکام سے کہیں کہ مجھے خبر ملی کچھ افراد نا امید ہیں لہذا میں ان سے کہہ رہا ہوں پریشان نہ ہوں میں شہداء اور آپ کے لئے دعا گو ہوں البتہ ہم سب اللہ کے ارادے کے تابع ہیں ہم ائمہ اطہار علیھم السلام سے بالاتر نہیں ہیں وہ بھی ظاہری طور پر کچھ کاموں میں کامیاب میں نہیں ہوتے تھے لہذا جو اللہ چاہیے گا وہی ہو گا لہذا نا امید نہ ہوں اور ابھی سے نئے آپریشن کے بارے میں غور وفکر کریں۔