اسلامی انقلاب کو غیبی مدد حاصل ہے
یہ اسلام کی دیانت اور ایمان کی طاقت تھی جس کی وجہ سے جوان ٹنکوں اور توپوں کے سامنے کھڑے تھے میں نے جب پیرس میں سنا تھا کہ ایران میں ہر جگہ اور ہر طبقے کے لوگ چاہیے وہ خواتین ہوں یا مرد ہوں یا مڈل اسکول کے طالبعلم یا ہائی اسکول اور یونیورسٹی کے طالب علم ہوں سب کا ایک نعرہ ہے تو میں سمجھ گیا کہ اس تحریک کے پیچھے کوئی غیبی ہاتھ ہے جو اس تحریک کی بقاء کا سبب بنا ہوا ہے ایک انسان کی طاقت بھی محدود ہوتی ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے اپنی ایک بیان میں فرمایا یہ اسلام کی دیانت اور ایمان کی طاقت تھی جس کی وجہ سے جوان ٹنکوں اور توپوں کے سامنے کھڑے تھے میں جب پیرس میں سنا تھا کہ ایران میں ہر جگہ اور ہر طبقے کے لوگ چاہیے وہ خواتین ہوں یا مرد ہوں یا مڈل اسکول کے طالبعلم یا ہائی اسکول اور یونیورسٹی کے طالب علم ہوں سب کا ایک نعرہ تھا تو میں سمجھ گیا کہ اس تحریک کے پیچھے کوئی غیبی ہاتھ ہے جو اس تحریک کی بقاء کا سبب بنا ہوا ہے ایک انسان کی طاقت بھی محدود ہوتی ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا ایک انسان ایک گھر میں تبدیلی لا سکتا ہے ایک انسان ایک شہر یا ایک محلے میں تبدیلی لا سکتا ہے لیکن ایک انسان مختلف افکار والے کئی لاکھ افراد کو اسطرح متحد کرے کہ ان سب کا ایک نعرہ ہو مڈل اسکول کے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کا ہدف ایک تھا سب اسلامی ملک چاہتے تھے سب اسلامی حکومت چاہتے تھے اس حد تک سب کا متحد ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اس تحریک کے پیچھے ایک غیبی مدد ہے جو اس تحریک کی مدد کر رہی ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا یہ غیبی ہاتھ کی مدد اور اللہ تعالی کا لطف و کرم ہی تھا جس نے ایک ایسی قوم کو سپر طاقت پر غالب کیا جس کے پاس کچھ نہیں تھا جب کہ دنیا کی سپر طاقتیں شاہ کی حمایت کر رہی تھیں شاہ نے ہمارے ملک ان طاقتوں کا غلام بنا رکھا تھا اور اس نے ان طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے ہمارے ملک کا سارا سرمایہ ان کے سپرد کر دیا گیا لیکن پروردگار نے اپنے لطف وکرم سے اس قوم کو ان طاقتوں پر غالب کیا۔
واضح رہے کہ امام خمینی(رح) نے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہوئی بلکہ ہماری ذمہ داریوں میں زیادہ اضافہ ہو ا ہے آج اسلامی انقلاب کے دشمن اپنی ناپاک سازشوں سے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچا کو کوشش میں ہیں لہذا ہمیں امریکہ اور اس جیسی دوسری طاقتوں پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے انہون نے فرمایا کہ آج ہمارے جوان اور نوجوں اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہمیں ان جوانوں کی قربانیوں کو فرماوش نہیں کرنا چاہیے۔