ایران تمام اسلامی ممالک کے لئے نمونہ عمل ہے:امام خمینی(رح)
مجھے امید ہے کہ یہ عید تمام مسلمانوں کے حقیقی عید ہو گی اور مجھے امید ہیکہ ایرانی قوم کے لئے خداوند متعال کی طرف برکتیں نازل ہوں گی انسان کی اصلی اور حقیقی عید اس وقت ہو گی جس دن وہ اللہ کی رضا کو حاصل کر لے گا ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی اس دنیا کے سارے مسائل عبوری ہیں اس دنیا کی ساری کامیانی ساری ناکامیاں جلدی ختم ہو جاتی ہیں میرے اور آپ کے لئے جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ ہمارے نفس کی اصلاح ہے اس بات پر ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ خداوند متعال ہے اور ہر تقدیر وہ خود لکھتا ہے ہمیں اس بات کو مان لینا چاہیے کہ ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر اس کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے 7 جون 1983 کو عید سعید فطر کے موقع پر ایران کے اعلی حکام سے خطاب کرتے ہوے فرمایا اس ماہ مبارک رمضان میں بہت اری برکتیں تھیں جن کا ہم شکر ادا نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں اگر ہمارے نفس میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہو تو ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اس تبدیلی کو اپنے اندر محفوظ کریں تانکہ آئندہ رمضان المبارک تک اسی طرح رہیں اور اپنے نفس کو ہر قسم کی برائی سے بچا سکیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے عید کے دن اپنے بیان میں فرمایا کہ اس دنیا کی ساری خوشیاں اور دکھ عارضی ہین جلدی ختم ہونے والی ہیں جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ ہمارے اعمال ہیں لہذا ہمیں اپنے اعمال کو درست کرنے کی ضرورت ہے ہمارے اعمال ہی ہماری نجات کا سبب ہیں اگر ہمیں دنیا و آخرت میں نجات اور کامیابی چاہیے تو ہمیں اپنے کردار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ الحمد للہ آج ہم ایسے ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو اسلامی ممالک کے لئے نمونہ عمل ہے انہوں نے کہا آج ہمارے ملک میں لوگوں نے روحانی پروگراموں میں شراکت کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کہ یہ ملک اسلام ناب محمدی پر عمل کرنے والے والا واحد اسلامی ملک ہے ہمارے لئے یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ ہمیں اسلامی قوانین پر عمل کرنے کی آزادی ہے یہاں پر ہر قوم اپنے مذہب کے مطابق عمل کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کے بانی نے امام خمینی (رح) نے عید سعید فطر کے موقع پر ایران کے اعلی حکام سے خطاب کرتے ہوے فرمایا مجھے امید ہے کہ یہ عید تمام مسلمانوں کے حقیقی عید ہو گی اور مجھے امید ہیکہ ایرانی قوم کے لئے خداوند متعال کی طرف برکتیں نازل ہوں گی انسان کی اصلی اور حقیقی عید اس وقت ہو گی جس دن وہ اللہ کی رضا کو حاصل کر لے گا ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی اس دنیا کے سارے مسائل عبوری ہیں اس دنیا کی ساری کامیانی ساری ناکامیاں جلدی ختم ہو جاتی ہیں میرے اور آپ کے لئے جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ ہمارے نفس کی اصلاح ہے اس بات پر ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ خداوند متعال ہے اور ہر تقدیر وہ خود لکھتا ہے ہمیں اس بات کو مان لینا چاہیے کہ ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر اس کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔