امام خمینی

6 جون کو ایران میں رونما ہونے والاحیرت انگیز واقعہ عینی شاہد کی زبانی

ہمیں خبر ملی کہ جناب مہدی عراقی نے کہا ہیکہ فوزیہ میدان میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہوے ہیں لیکن وہاں ان کی راہنمائی کے لئے کوئی نہیں لہذا میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ سائکل کے ذریعے وہاں پہنچا اور وہی نعرے لگانے شروع کئے جو ہم بازار میں لگا رہے تھے (خمینی خمینی اللہ آپ کا محافظ) میں خود اس دن کافی مضطرب تھا کیوں اس سال 6 جون کا دن محرم الحرام کے ایام میں سے ایک دن تھا۔

جماران کبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم نظری 6 جون 1963 کی دردناک داستان کے بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ اس دن میں کافی پریشان تھا کیوں رات تقریبا دس بجے میں نے آذربائجان کی مسجد میں جناب فلسفی کی تقریر سنی تھی جبکہ 6 جون کی مناسبت سے امام خمینی (رح) کا پیغام بھی شائع کیا تھا اس سال تمام مقررین انقلاب، امام خمینی(رح) اور مدرسہ فیضیہ میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں لوگوں کو بتا رہے تھے۔

6 جون کو جب لوگوں نے امام خمینی(رح) کی گرفتاری کی خبر سنی تو صبح نو بجے بازار کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوا کچھ لوگوں نے امام خمینی(رح) کی تحریک کو بدنام کرنے کے لئے پولیس کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی بہر حال احتجاجی مظاہرے کے بعد ناصر خسرو روڈ تک پہنچتے پہنچت لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا اور سب مل کر یہ نعرہ (خمینی خمینی اللہ نگھدار مرجاے مرجاے تمہارا خونخوار دشمن) لگا رہے تھے لوگوں نے ریڈیو استیشن کی طرف حملہ کیا وہیں پر ان کی طرف گولیاں چلائی گئیں۔

ابراہیم نظری اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرماتے ہیں کہ 6 جون 1963 کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے لئے کسی نے کال نہیں دی تھی بلکہ جیسے لوگوں نے یہ خبر سنی کہ شاہ کے اہلکاروں نے امام خمینی(رح) کو گرفتار کر لیا تو لوگ ہی شاہ کے خلاف سڑکوں پر اُتر آے جناب ابرہیم نظری اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرماتے ہیں ہمیں خبر ملی کہ جناب مہدی عراقی نے کہا ہیکہ فوزیہ میدان میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہوے ہیں لیکن وہاں ان کی راہنمائی  کے لئے کوئی نہیں لہذا میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ سائکل کے ذریعے وہاں پہنچا اور وہی نعرے لگانے شروع کئے جو ہم بازار میں لگا رہے تھے (خمینی خمینی اللہ آپ کا محافظ) میں خود اس دن کافی مضطرب تھا کیوں اس سال 6 جون کا دن  محرم الحرام کے ایام میں سے ایک دن تھا۔

جب ہم وہاں پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ مظاہرین کی تعداد تقریبا پانچ چھ ہزار ہے ہم نے وہاں ان افراد کی راہنمائی کی متعدد بار پولیس نے ہم پر حملہ کیا لیکن لوگ بھاگ ادھر اپدھر ہوجاتے اور پھر جمع ہعو کر شاہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اسلامی تحریک کو کمزور کرنے کے لئے امام خمینی(رح) کا گرفتار کیا تھا لیکن انقلاب اور امام خمینی(رح) سے لوگوں کی محبت نے شاہ کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

ای میل کریں