بیماری کی حالت میں
راوی: محترمہ فاطمہ طبا طبائی
قم کے ایک ڈاکٹر اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جب مجھے یہ خبر ملی کہ امام خمینی(رح) کو دل کا دورہ پڑا ہے تو میں نے خود کو اسپتال تک پہنچایا ان کا بلیڈ پریشر چک کیا ان کا بلیڈ پریشر کافی خطرناک تھا میں شروعاتی کاموں کا انجام دیا دو گھنٹے بعد میں نے دیکھا کہ امام (رہ) جانے کے لئے تیار ہیں میں کہا آغا جان آپ کیوں کھڑے ہوے ہیں؟ امام (رہ) نے فرمایا میں نماز کے لئے جا رہا ہوں۔