ramazan

پہلی رمضان تاریخ کے آئینہ میں

رمضان کی پہلی تاریخ اہلسنت مورخ کی نقل کے مطابق سن 654ھ ق میں مسجد النبی (ص) اور آپ کے حجروں میں آگ لگی ہے

پہلی رمضان تاریخ کے آئینہ میں

رمضان کی پہلی تاریخ اہلسنت مورخ  کی نقل کے مطابق سن 654ھ ق میں مسجد النبی (ص) اور آپ کے حجروں میں آگ لگی ہے اور اس کے شعلہ اس درجہ بلند ہورہے تھے کہ چھت اور دیواریں بھی خراب ہوکر گر گئی تھیں۔ سارا شیعہ کتاب میں شیخ مفید کی نقل کے مطابق پہلی رمضان، حضرت امام رضا (ع) کی ولیعہدی کے لئے بیعت کا دن ہے کہ مامون عباسی نے اندرونی انقلابوں کو خاموش کرنے اور دبانے کے لئے بالخصوص ایران کے شیعوں کے قیام کو کچلنے اور دبانے کے لئے کرایا تھا اور صرف سیاسی غرض تھی۔

بے شمار روایات دلالت کرتی ہیں کہ بہت ساری آسمانی کتابیں منجملہ 5/ مشہور آسمانی کتابیں: صحب ابراہیم، توریت موسی، زبور داود، انجیل عیسی اور قرآن مجید ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔ ایک روایت ہے جسے واثلہ نے کی ہے کہ رسولخدا (ص) نے فرمایا: صحف ابراہیم (ع) ماہ رمضان کی پہلی شب میں نازل ہوئے ہیں۔

سن 9 ھ ق کو رمضان کی پہلی تاریخ کو جنگ تبوک ہوئی۔ یہ غزوہ رسولخدا (ص) کی رہبری مسلمانوں  اور رومیوں کے درمیان اگر چہ مڈ بھیڑ ہونے سے پهلے صلح ہوگئی۔ اس جنگ کو فاضحہ بھی کہتے ہیں کیونکہ مدینہ کے منافقین اور وہ لوگ جو عقبہ میں رسولخدا (ص) کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے وہ ذلیل اور رسوا ہوئے ہیں۔ اس جنگ میں جو لشکر شریک ہوا تھا اسے "جیش العسرة" کہتے ہیں؛ کیونکہ یہ زمانہ محصول جمع کرنے کا تھا اور بڑی ہی مشکل اور زحمت سے جنگ پر گئے تھے۔ تبوک رسولخدا (ص) کا آخری غزوہ تھا۔

اسی دن حضرت نفیسہ خاتون جو ایک زاہدہ، عابدہ عورت تھیں کا انتقال ہوا ہے۔ یہ حسن بن زید بن حسن بن علی بن ابی طالب (ع) کی بیٹی تھیں۔ ان کا وفات مصر میں ہوئی ہے۔ حضرت نفیسہ کے شوہر امام جعفر صادق (ع) کے فرزند اسحاق مؤتمن تھے۔ یہ ماں کی طرف سے حضرت ابوالفضل العباس (ع) سے منسوب ہیں۔ انہوں نے اپنی قبر پہلی ہی سے کھودا رکھی تھی اور اس میں نماز و قرآن پڑھتی تھیں۔

اس دن مروان بن حکم ملعون 81/ سال کی عمر میں سن 65 ھ ق کو واصل جہنم ہوا ہے۔ عائشہ نے مروان سے کہا میں گواہی دیتی ہوں کہ پیغبر اسلام (ص) نے تیرے باپ پر لعنت کی ہے اور تو اس وقت صلب میں تھا۔

اس ماہ خدا کے آغاز کے پہلے دن جہاں نعمتیں، برکتیں، الطاف و کرامات، عبادات، دعائیں و مناجات اور خداوند عالم سے راز و نیاز، توبہ و استغفار اور بخشش  کردار کا آغاز ہوتا ہے ، وہیں اس تاریخ میں غم انگیز اور دل فگار اور حزن و ملال کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

ای میل کریں