ابن علی واعظ
تھے صنعت جدید سے محروم اہل کار
سوئی بھی غیر دیتے تھے باناز صد ہزار
چشموں پہ تیل کے تھا حکومت کا انحصار
اور تیل کی فروخت بھی ارزاں بحد عار
ہر سو اسی لئے تو تلاطم تھا ملک میں
امپورٹ تھا جو دانہ گندم تھا ملک میں