امام خمینی (رح) کی ناراضگی
ایک بار نجف میں امام خمینی (رح) سے ملاقات کے لئے گیا اور آپ سے کہا: جب آپ اپنے سامنے کسی مرجع کی بے احترامی اور توہین برداشت نہیں کرتے تو کسی کی غیبت اور توہین کیسے برداشت کرسکتے ہیں؟ پھر آپ کے متعلقین جن کی رفتار و گفتار اور افکار و نظریات آپ کے حساب میں جانے جاتے ہیں، وہ لوگ کیسے اجازت دیتے ہیں که بعض شخصیات اگر چہ سلیقہ اور نظریہ میں اختلاف ہو کی توہین کریں اور اس طرح کی تہمتیں لگائیں؟
ان باتوں کو سننے کے بعد امام اس درجہ متاثر ہوئے کہ میں خود محسوس کرنے لگا کہ امام خمینی (رح) سے ان باتوں کو ذکر نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ امام نے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ خاموش اور پریشان حال بیٹھے رہے اور یہ اضطراب آپ کے چہرہ سے ظاہر تھا۔