ایرانی فوج نے گذشتہ 40 سال سے ملک کی ارضی سالمیت اور پاسداری کے لئے فداکاری کر رہی ہے

ایرانی فوج نے گذشتہ 40 سال سے ملک کی ارضی سالمیت اور پاسداری کے لئے فداکاری کر رہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے ایک عظيم الشان فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج ملک کی ارضی سالمیت اور پاسداری میں ہمیشہ ولایت اور عوام کے ساتھ رہی ہے۔

ایرانی فوج نے گذشتہ 40 سال سے ملک کی ارضی سالمیت اور پاسداری کے لئے فداکاری کر رہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے ایک عظيم الشان فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج ملک کی ارضی سالمیت اور پاسداری میں ہمیشہ ولایت اور عوام کے ساتھ رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے ایک عظيم الشان فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج ملک کی ارضی سالمیت اور پاسداری میں ہمیشہ ولایت اور عوام کے ساتھ رہی ہے۔ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج،  یوم فوج  کے دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ میں اپنے آخری وسائل اور ٹیکنالوجی کو پیش کرے گی۔ تہران میں منعقد ہونے والی فوجی پریڈ میں مسلح افواج کے تمام کمانڈر موجود ہیں ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد 12 فروردین کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دن سے موسوم کیا گیا جبکہ سن 1357  شمسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کے حکم سے 29 فروردین کو فوج کے دن کے نام سے موسوم کیا گيا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 40 برس بیت گئے ہیں اور ان 40 برسوں ميں ایرانی فوج نے ملک کی ارضی سالمیت اور دفاع کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ہمیشہ ایرانی عوام اور ولایت کے ساتھ رہی ہے۔ صدر حسن روحانی نے حالیہ سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی امداد رسانی کے سلسلے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔

صدر حسن روحانی نے امریکی دہشت گرد حکومت کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو زشت اور مذموم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ ہے اور رہے گی اور سپاہ بھی ہمیشہ  عوام کے ساتھ رہی ہے اور رہے گی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن یہ تصور کررہے ہیں کہ سپاہ صرف ایرانی  فوج کا حصہ ہے انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ سپاہ ملک کے ہر شعبہ سے منسلک ہے اور ایرانی عوام سپاہ کی عزت کو اپنی عزت اور سپاہ کی  توہین کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی فوج گذشتہ 18 سال سے خطے میں بھیانک جرائم اور دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے ،افغانستان، عراق، شام، فلسطین، لبنان ، یمن اور دیگر ممالک  امریکی فوج کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نیابتی جنگ کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا اور ان کی بھر پور حمایت اور نگرانی آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خطے میں عدم استحکام پیدا کررہاہے۔ اسرائیل کی شدید مخالفت کی وجہ سے امریکہ  ایرانی عوام کو اپنی بربریت اور معاندانہ پالیسیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کی منہ زوری اور غلط پالیسیوں کے خلاف ایرانی عوام کی استقامت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ای میل کریں