سپاہ پاسداران انقلاب سے امام خمینی (رح) کا اہم خطاب
مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوتی اور ہمیشہ آپ سے ملنے کے لئے بے چین رہتا ہوں میں آپ جوانوں سے مصافحہ بھی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری مصروفیات مجھے اس بات کی زیادہ اجازت نہیں دیتیں میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آپ اسلام کے پاسدار ہیں آپ اپنے ملک اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ان مشکل حالات میں بھی اسلام اور ملک کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ان تمام خدمات کا اجر اللہ تعالی آپ کو دے گا آپ میرے فرزند ہیں، آپ اسلام کی طاقت ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) 12 اپریل 1979 قم میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا آپ میرے فرزند ہیں آپ اسلام کے فرزند ہیں مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوتی اور ہمیشہ آپ سے ملنے کے لئے بے چین رہتا ہوں میں آپ جوانوں سے مصافحہ بھی کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا کام مجھے اس کام زیادہ اجازت نہین دیتا میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آپ اسلام کے پاسدار ہیں آپ اپنے ملک اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ان مشکل حالات میں بھی اسلام اور ملک کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ان تمام خدمات کا اجر اللہ تعالی آپ کو دے گا۔
رہبر کبیر انقلاب نے اپنے اس خطاب میں فرمایا ہمیں اس کے بعد پاسداران انقلاب کی ضرورت رہے گی ہم ہمیشہ آپ کے محتاج ہیں ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لئے آپ جسیے جوانوں کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہیکہ انشاء آپ ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیں گے اور اس تحریک کو آگے کی طرف بڑھائیں گے یہ ملک آج آپ کا ہے اور آپ کو خود اپنے مال کی حفاظت کرنا ہوگی۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے سپاہ پاسداران انقلاب کی زحمات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آج آپ اپنے ملک کے لئے زحمتیں اُٹھا رہے ہیں انہوں نے فرمایا پاسداران انقلاب اسلامی کے جوان صدر اسلام کے جوانوں کی طرح ہیں جس طرح انہوں نے دل و جان سے اسلام کی خدمت کی تھی یہ جوان بھی آج اسی طرح دل و جان سے اسلام کی خمدت کر رہے ہیں میری دعا ہیکہ پرورد گار انہیں بھی اسی اجر عظیم سے نوازے۔
امام خمینی (رح) نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کا اس انقلاب میں بہت برا حصہ ہے آپ نے علاقے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ اس ملک اور اس قوم کے لئے ایک عظیم کارنامہ ہے ۔
واضح رہے پاسداران انقلاب اسلامی نے ہمیشہ دنیا میں مظلوموں کا ساتھ دیا ایران کی فوج پاسداران انقلاب اسلامی نے حالیہ گذشتہ کچھ سالوں میں ایسے دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کیا ہے جن کو امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کی حمایت حاصل تھی لیکن افسوس اس بات کا آج داعش اور القاعدہ کو پیدا کرنے والے دھشتگردی کے خلاف لڑنے والوں کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں۔