سپاہ کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدام پر سید حسن خمینی کا شدید رد عمل
امام خمینی (رح) کے پوتے سید حسن خمینی نے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے امریکا کے غیر قانونی اور خطرناک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام قومی یکجہتی اور اتحاد سے دینا ہوگا ۔
جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے امریکا کے غیر قانونی اور خطرناک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام قومی یکجہتی اور اتحاد سے دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ اسلامی انقلاب کے خلاف ایک طرفہ ظالمانہ اقتصادی پابندیاں لگا کر دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
امام خمینی (رح) کے حرم کے متولی نے اپنے اس بیان میں کہا سپاہ پاسداران انقلاب کے خلاف امریکا کے اس اقدام کو امریکہ کی احمقانہ حرکت قرار دیا انہوں نے کہا ایک ملک بہترین اور قانونی فوج کو دہشت گرد قرار دینا ناسور مثلث کے اتحاد کا نتیجہ ہے ۔
سید حسن خمینی امریکہ ، اسرائیل اور آل سعود کے مثلث کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوے کہا حالیہ گذشتہ سالوں میں سعودی عرب علاقے میں نا امنی کا سبب بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یمن کی مظلوم عوام پر سعودی دہشتگردی کی دنیا گواہ ہے آج علاقے میں سعودی عرب سے دوسرے ممالک کو خطرہ ہے سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر شام ،عراق اور لبنا میں موجود دہشتگردوں کی ہر طرح کی حمایت کی تھی لیکن سپاہ پاسداران انقلاب نے عراقی عوقی عوام کے ساتھ مل کر اس دہشتگرد گروہ کو سر نگون کیا۔
امام خمینی (رح) کے پوتے نے کہا کہ ہمیں قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ہو گا اور اس وقت سب کو امریکا کے اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہو گی اور ہماری دعا ہیکہ پرودر گار عالم اسلام کے ان دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔