مجھے کسی کی ضرورت نہیں
ایک وقت امام خمینی (رح) اور امی جان ہر دو ایک ساتھ بیمار ہوگئے۔ کیونکہ دو تین لوگوں سے زیادہ نہیں تھے اس لئے جب بھی ہم میں سے کوئی امام (رح) کے پاس جاتا تو آپ (رح) فورا فرماتے: مجھے کسی کی ضرورت نہیں، لہذا اپنی ماں کے پاس جاؤ۔ اور ہم سے ناراض ہو کر ہمیں کمرے سے نکال دیتے اور اسی طرح مادر گرامی بھی آپ (رح) کا بے حد احترام کیا کرتی تھیں اور ہمیشہ صابر اور بردبار تھیں۔ مثلا انقلاب کے زمانے میں پیش آنے والے مصائب، مشکلات، جلاوطنی و .... ان تمام حالات میں وہ ہمیشہ امام کا حوصلہ بڑھاتی ہوئی آپ کے ساتھ ساتھ رہیں۔