امام خمینی (رح) اور گشادہ دلی
حضرت امام خمینی (رح) کی دوسری خصوصیت کہ شاید نمایاں تریں خصوصیت ہو اور ہم نے انقلاب کے بعد اسے اکثر و بیشتر و بہتر سمجھا ہے؛ آپ کی گشادہ دلی تھی۔ بارہا اتفاق ہوا ہے کہ بعض اطراف والے آپ کے پاس گئے ہیں اور جاکر لوگوں پر تنقید اور ان کی برائی کرتے ہیں تو آپ بہت ناراض ہوتے ہیں اور فرماتے تھے: کیوں غیبت کرتے ہو اور لوگوں کی حرمت کا پاس و لحاظ نہیں کرتے؟