جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا نے مجھے وھابی سے شیعہ بنایا:موسی دابو
افریقہ سے تعلق رکھنے جناب موسی دابو نے اسلام جمہوری ایران کے شہر دامغان میں شہداء غربت کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں امام خمینی پورٹل کے نامہ نگار سے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مجھے مذہب تشیع کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں تھی ،یہاں تک مجھے یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ مذہب جعفری کوئی مذہب بھی ہے لیکن خداوندمتعال نے مجھ پر لطف کیا اس کا کرم میرے شامل حال ہوا کہ ایک مرتبہ اچانک ایران سے کچھ علماء ہمارے ملک میں آے اور ہم لوگ ان سے ملنے گئے ان سے گفتگو ہوئی ہم نے جب ان سے کہا کہ پوری دنیا ایران سے نفرت کرتی ہے تو آپ کیوں یہاں آئے ہیں انہوں نے جواب دیا کہ ہم اسی وجہ سے یہاں آئے ہیں تا کہ آپ کو حقیقت بتا سکیں آپ کو آپ کی کتابوں سے بتا سکیں کہ کیا ہمارا مذہب حق ہے کہ نہیں اگرچہ ہم ان کی باتوں کو نہیں سننا چاہتے تھے لیکن جب ہم نے دیکھا کہ یہ لوگ بہت با اخلاق با عمل اور با دین ہیں تو پھر ہم نے ان سے گفتگو کرنا شروع کیا۔اس دوران جامعۃ المصطفیٰ کا ایک نمایندہ ہمارے پاس آے اور ہم سے ملاقات کی اور ایران اور مذہب تشیع کے بارے میں مکمل جانکاری دی جب انہوں نے مذہب تشیع کے بارے میں ہمیں بتایا تو ہم نے تعجب کیا کہ آج تک ہم نے صرف چار مذاہب کے بارے میں سنا تھا مذہب جعفری کے بارے میں تو کچھ نہیں سنا تھاانہوں نے جب آیہ اولوالامر کے بارے میں ہمیں بتایا اور اس کی تفسیر کی اور اہلبیت علیہم السلام کے بارے میں بتایا امیر المومنین(ع) کی فداکاریوں کے بارے وضاحت دی تو ہمیں بہت اچھا لگا اس کے بعد جب جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر کئیے گئے ظلم کے بارے میں بتایا تو بہت دکھ ہوا اس کے بعد ہم ہر روز ان کے پاس جانے لگے اور مذہب تشیع کے بارے میں زیادی جانکاری حاصل کی،تب ہمیں پتہ چلا کہ اہلسنت کی کتابوں میں بھی یہ واضح ہیکہ رسول اکرم (ص)نے اپنے بعد کے خلفاء کا بھی تعارف کرایا ہے اور وہ خلفاء اہلبیت علیہم السلام ہیں ، تو اس کے بعد میں نے یہ مذہب اختیار کیا میں تو یہی مانتا ہوں جناب زہرا سلام اللہ علیھا پر ہونے والے مصائب نے مجھے مذہب اہل بیت کے قریب کیا۔
جناب موسی دابو کا تعلق آفریقہ کے ملک گینا بیسائو سے ہے آپ اپنے ملک مذہبی شخصیتوں میں سے ایک ہیں آپ افریقہ تکفیر وہابیوں کے معروف مبلغین میں سے تھے اس وقت آپ ایران کی بین الاقوامی یونیورسٹی المصطفی میں زیر تعلیم آپ نے ایرن آنے سے پہلے آپ نے ملک میں انٹر کی تعلیم کے بعد مذہب وہابیت کی تبلیغ کرنا شروع کی جس میں آپ کافی حد تک کامیاب بھی تھے۔
امام خمینی (رہ)کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟
امام خمینی (رہ) کے بارے ہم یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ شیعہ ہیں بلکہ امام خمینی (رہ)کو انسانیت کے منجی سمجھتے تھے لیکن جب ہم نے بعد میں سنا کہ امام خمینی (رہ)شیعہ ہیں تو ہمیں یقین نہیں ہوتا تھا کہ اتنا اچھا انسان شیعہ ہو سکتا ہے لیکن بعد میں جب ہمیں مذہب تشیع کے بارے میں علم ہوا تو پھر پتہ چلا کہ شیعہ کے علاوہ اتنی بڑی شخصیت ہو ہی نہیں سکتی امام خمینی(رح) کی شخصیت ایسی شخصیت تھی جن کے نام سے ہی بہت سارے لوگ مذہب اہل بیت علھیم السلام سے جڑے ہیں دنیا میں معارف اہل بیت ع کی تبلیغ میں امام (رہ) کا اہم کردار تھا آپ نے کردار، سیاسی بصیرت اور نیک گفتار سے مذہب اہل بیت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا ہے اگر آج دنیا شیعیت کو ایک مذہب کے طور پر پہچان رہی تو ائمہ اطہار ع کے بعد اسکی واحد وجہ اسلامی انقلاب اور امام خمینی(رح) ہیں۔
امام خمینی (رہ)کے بارے میں اگر ایک جملہ کہنا چاہیں تو کیا کہیں گے؟
میری نظر میں امام خمینی (رہ)منجی بشریت اور رسول اکرم (ص)کے مقصد اور ان کے راستے کو آگے بڑہانے والی شخصیت ہیں۔