امام خمینی(رح) کا اپنے گھر والوں کے ساتھ سلوک
راوی:فریدہ مصطفوی
امام خمینی (رح) کی بیٹی فریدہ مصطفوی اپنی ایک یاد داشر مین نقل کرتی ہیں ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ ہمارے والد محترم نے ہماری امی سے کہا ہو کہ وہ کام کرو یہ کام کرو حتی کہ ہم نے کبھی بھی نہیں دیکھا امام (رہ) نے اُن سے چاے کے لئے کہا ہو۔
فریدہ مصطفوی اپنے بیان جاری رکھتی ہوے نقل کرتی ہیں کہ ہم نے اپنی ساٹھ سال کی زندگی میں نہیں دیکھا کہ امام (رہ) نے اپنی اہلیہ سے ایک گلاس پانی کی بھی فرمائش کی ہو امام (رہ) اپنی اہلیہ سے بہت محبت کرتے تھے اور ہمیشہ ان کے ہاتھ کے بنے ہوے کھانے کی تعریف کرتے تھے۔
اسلامی انقلاب کے بانی الہی اور ملکوتی انسان کے بہترین نمونہ تھے آپ اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں دینی احکام کے مطابق عمل کرتے تھے اسلامی انقلاب کے بانی اپنی اولاد اور اپنی اہلیہ سے بھی اسلام کے مطابق سلوک کرتے تھے خود امام خمینی(رح) کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ امام (رہ) میرا بہت احترام کرتے تھے کبھی بھی آپ نے مجھے کسی کام کا حکم نہیں دیا ہمیشہ احترام و عزت سے بات کرتے تھے۔