امام خمینی (رح) نے اپنی انگھوٹی کس کو تحفے میں دی؟
راوی سید رحیم میریان
سید رحیم میریان اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے چوٹے بچے کو لے کر امام خمینی(رح) کی خدمت میں پہنچا تو انہوں بچے کے سر پر ہاتھ گھومایا اور دعا فرمائی اس کے بعد میں کمرے ایک کونے کھڑا ہو گیا کیوں کہ اس دن ملاقاتوں کا سلسلہ تھا ملاقاتوں کے ختم ہونے کے بعد آپ نے میری طرف نگاہ کی جبکہ بچہ میری بغل میں تھا آپ نے فرمایا اس بچے کو میری پاس لاو میں بچے کو لے کر ان کے پاس لے کر گیا انہوں نے اپنا ہاتھ کھولا اور اپنی انگلی سے انگھوتی اتار کر مجھے دی اور فرمایا کہ اس انگھوٹھی کو اس بچے کے لئے سنبھال کر رکھنا۔