امام خمینی (رح) تمام مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں:رضا رفعت
جناب رضا رفعت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر دامغان میں شہداء غربت کی یاد میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کی جناب رضا رفعت کا تعلق افغانستان سے وہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی کام بھی انجام دے رہے ہیں آپ افغانستان کی سماجی اور ثقافتی شخصیتوں میں سے ہیں جنہوں نے افغانستان کو نوجوانوں کو اسلامی انقلاب اور امام خمینی(رح) کے افکار سے آشنا کیا ہے آج افغانستان میں یہ نوجوان امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرتے ہوے ظالموں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
امام خمینی پورٹل:آپ نے امام خمینی (رح) کو کب اور کیسے پہچانا ؟
میں جب افغانستان مین تھا تو مخلتف کتابوں مجلوں اور ان اخباروں کے ذریعہ جو کہ امام خمینی(رہ) کے بارے میں لکھ رہی تھیں آپ کی شخصیت کے بارے میں ابتدائی آشنائی حاصل کی اسی طرح جمہوری اسلامی ایران میں امام خمینی(رہ) کی کامیابی اور اس کے بعد پورے جہان میں آپ کی متعدد کامیابیوں کے ذریعہ میں نے آپ کو پہچانا اس کے بعد میں اپنی تعلیمی سلسلے کے لئے ایران آیا اور یہاں تہران یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے لگا جہاں مجھے آپ کی شخصیت کو پہچاننے کو بہترین موقع ملا اور آپ کے متعلق لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کیا۔
امام خمینی پورٹل:امام خمینی(رح) کی شخصیت کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟
امام خمینی(رہ) ایک با عظمت قابل احترام شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ پورے جہاں کے انسانوں کے لیئے نمونہ عمل تھے ایسا نہیں ہے کہ امام خمینی کسی ایک قوم یا ملک کے امام ہوں بلکہ آپ جہان کے امام تھے جہان ہر قوم ہر ملک کا ہر عاقل اور پڑھا لکھا انسان آپ کو اپنا امام مانتا تھا اور ہر قوم ظلم کے خلاف آپ کی تحریک کے سراہنا کر رہی تھی کیوں کے آپ نے مظلوموں کو ظالموں کے خلاف بولنے کی طاقت اور جرائت بخشی ہے آج بھی فلسطین، شام، یمن اور عراق کی مظلوم عوام امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرتے ہوے ظلم کے خلاف اپنی تحریک چلا رہی ہے۔
امام خمینی پورٹل:افغانستان کے شیعہ اور غیر شیعہ امام خمینی (رہ)کے افکار سے کتنے متاثر ہیں؟
امام خمینی(رہ) جیسا کہ میں نے عرض کیا پورے جہان کے انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں آج کے اس دور میں جبکہ پوری دنیا جنگ اور قتل و غارت میں مبتلا ہے افغانستان کے لوگوں کے دلوں میں امام خمینی (رہ) کے لئے ایک خاص مقام و احترام ہے، اور تمام شیعوں کے گھروں میں امام خمینی(رہ) کا فوٹو لگا ہوا ہے،کیونکہ وہ انہیں ایک ایسا راہنما مانتے ہیں کہ جس نے تمام بشریت اور مظلوموں کی حمایت کی ہے اور آج یہ امام خمینی(رح) کے افکار کا ہی نتیجہ ہے جو افغانستان کے جوان آج شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کا دفاع کر رہے ہیں اور اسی طرح افغانستان میں بھی ظلم کے خلاف جد وجہد کر رہے ہیں امام خمینی(رح) نے افغانستان کے مسلمانوں کے اندر ظلم کے خلاف لڑنے کا جذبہ پیدا کیا ہے۔
امام خمینی پورٹل:افغانستان کی موجودہ صورت حال کے مد نظر رکھتے ہوے مستقبل میں امام خمینی (رہ) کے افکار کا افغانستان میں کتنا اثر دیکھا جا سکتا ہے؟
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ افغانستان کی عوام جنگ اورقتل و غارت سے دوچار ہے ایسے دور میں وہاں کی عوام ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ امام خمینی (رہ)کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے ملک و حقوق کا دفاع کر سکے۔
افغانستان کی صورت حال خاص طور پر مقاومت میں جمہوری اسلامی ایران کا کیا رول رہا ہے؟
امام خمینی پورٹل: جمہوری اسلامی ایران پورے جہان میں ایک قابل توجہ کردار ادا کرتا آیا ہے اسی طرح افغانستان میں بھی ہمیشہ موثر رہا ہے اور ہماری ذمہ داری بھی یہی ہے کہ دنیا میں جہاں بھی استکبار ظلم کررہا ہے خاص طور پر افغانستان میں ہم اس کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور اس کا مقابلہ کریں۔
امام خمینی پورٹل:امام خمینی (رہ) کے بارے میں اگر ایک جملہ میں کچھ کہنا چاہیں تو کیا کہیں گے؟
ایک جملہ میں اگر کہا جائے تو یوں کہ سکتے ہیں کہ:امام خمینی (رہ)دور حاضر کے تمام مسلمانوں کے لیئے نمونہ عمل ہیں۔