سید حسن نصرالله

وہ تصویر جس نے سید حسن نصراللہ کے اشک جاری کر دیئے

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ہر طاقت، اقتدار کی حامل نہیں بن سکتی جبکہ علاقے میں ایران کا اقتدار جانثار ایرانی عوام اور ان کے عزم و ارادے کا نتیجہ ہے

ابنا  کی رپورٹ کے مطابق سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے حوالے سے حزب اللہ کے لیڈیز ونگ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران شام کے صدر کے مختصر دورۂ تہران کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے رہبر معظم کی بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی تصویر دیکھی تو میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔

leader

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنی اس ملاقات کے دوران حزب اللہ پر مختلف پابندیاں لگا کر اس کا گھیراؤ کرنے کی ناکام کوششوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگ کا پہلا مقصد مقاومتی تحریک کو دباؤ میں لانے کے لئے اسے کنگال و بھوکا کرنا اور اس کا معاشی محاصرہ کرنا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ان کو چیلنج کرنے کے لئے ہمارے پاس مضبوط ارادہ ہونا چاہیئے۔

قابل ذکر ہے کہ سوموار کے دن رہبر انقلاب اسلامی کی شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ یہ دوستانہ ملاقات شام میں آٹھ سال پر محیط شدید خانہ جنگی اور عالمی کشمکش کے بعد وقوع پذیر ہوئی ہے۔

جبکہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی سے شام کے صدر بشار اسد کی ملاقات کامیابی کے جشن کی مانند تھی۔

شام میں آٹھ برس کے بحران اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بعد اس ملک کے صدربشار اسد نے پیر کے روز اپنے دورہ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

soleimani

پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے بدھ کی رات قم میں منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دنیا میں اسلامی تحریکیں شروع ہو گئیں اور صیہونیوں کی جانب سے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود فلسطین میں اسلامی استقامت کی کامیابی کا مشاہدہ کیا گیا۔

انھوں نے عراق میں امریکہ کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں سات ٹریلین ڈالر خرچ کئے اس کے باوجود امریکی صدر کو عراق کا خفیہ دورہ کرنا پڑتا ہے جبکہ عراق میں داخل ہونے والے ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجی اسلامی تحریک کے بغیر عراق سے باہر نہیں نکل سکتے تھے۔

جنرل قاسم سلیمانی نے علاقے میں ایران کی طاقت و توانائی اور اقتدار کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کے پاس ہزار ارب ڈالر کا زر مبادلہ موجود ہے مگر اس کا کوئی وقار و اقتدار نہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ہر طاقت، اقتدار کی حامل نہیں بن سکتی جبکہ علاقے میں ایران کا اقتدار جانثار ایرانی عوام اور ان کے عزم و ارادے کا نتیجہ ہے۔

ای میل کریں