حق الناس کی رعایت کرنا
راوی: سید رحیم میریان
اس دوران ہم امام خمینی(رح) کو آغا روح اللہ کے نام سے جانتے تھے لوگ بھی ان کا بہت احترام کرتے تھے لیکن اس احترام کے باوجود وہ دوسروں کے حق کی رعایت کرتے تھے اگر حمام میں جانا ہو تا تھا تو امام (رہ) بھی دوسروں کی لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے تھے اور اگر کوئی زبر دستی بھی اپنی جگہ ان کو دینا چاہتا تھا امام (رہ) ہر گز قبول نہیں کرتے تھے۔