مریض کی عیادت
راوی:سید رحیم میریان
سید رحیم میریان اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ جماران میں کام کرنے والی خواتین میں سے ایک بیمار ہو گی تھیں اس دوران امام (رہ) کئی بار ان کے کمرے میں تشریف فرما ہوے اور ان کی عیادت کی اور ہر بار تاکید کرتے تھے کہ اگر ڈاکٹر کی ضرورت ہو اسے بلائیں اگر دوائی کی ضرورت ہو منگوائیں خیال رکھیں انھیں کوئی مشکل نہ ہو ہمیشہ ان سے ہوچھتے تھے امی جان کیا حال ہے کسی چیز کی ضرورت ہو بتائیں میں آپ کے کیا کر سکتا ہوں۔