امریکا نے قومی خزانے کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا:امام خمینی(رح)
میں ایرانی شریف قوم اور ان باوقار نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عمومی بسیج کا استقبال کیا۔ اسلام اور اسلامی ممالک کا دفاع ایک ایسا امر ہے جو خطرات کے موقع پر ایک قومی، شرعی اور الہی ذمہ داری ہے اور ملک کے تمام فرقوں اور گروہوں پر واجب ہے کہ ایسے حساس موقع پر اپنی ذمہ داریوں کو اچھے انداز میں انجام دیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے ہفتہ بسیج کی مناسبت سے ایرانی عوام کے نام اپنی ایک پیغام میں فرمایا میں ایرانی شریف قوم اور ان باوقار نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عمومی بسیج کا استقبال کیا۔ اسلام اور اسلامی ممالک کا دفاع ایک ایسا امر ہے جو خطرات کے موقع پر ایک قومی، شرعی اور الہی ذمہ داری ہے اور ملک کے تمام فرقوں اور گروہوں پر واجب ہے کہ ایسے حساس موقع پر اپنی ذمہ داریوں کو اچھے انداز میں انجام دیں۔
اسلامی انقلاب کے راہنما نے اپنے اس بیان میں فرمایا آج جب پوری قوم سرسخت دشمنوں اور بڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ سے برسر پیکار ہے جس نے محمد رضا پہلوی کی سلطنت کے دور میں اپنی جنایت کے ذریعہ ہماری قوم کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی سے دور کر دیا تھا اور ہمارے قومی خزانے کو اپنی ترقی میں استعمال کیا لہذا اگر آج ہم نے غفلت سے کام لیا اور انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کی اور بسیجیوں کی عظیم طاقت کے ذریعے اسلامی ملک کا دفاع نہ کیا تو ہم اپنے قوم اور ملک کو بربادی کی طرف لے جانے کی ذمہ دار ہوں گے لہذا ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اسلام اور اسلامی ملک کا دفاع کریں۔
امام خمینی (رح) نے ایرانی قوم کی بہادری اور شجاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرمایا میں نے اب تک باشرافت و باکرامت مرد و عورتوں کی ہمت سے جس چیز کا مشاہدہ کیا ہے اس سے مجھے امید ہیکہ رضا کارانہ فوج اپنے تمام شعبوں میں تعلیمی شعبہ کو نمایاں کرے گی اور میں اپنے پروردگار سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کو اس عمل میں کامیابی نصیب فرماے اور انھیں علمی ترقی پر گامزن ہونے کی توفیق عطا کرے۔
اسلامی انقلاب راہنما علم وعمل کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کوشش و تلاش کرو تا کہ ہر دن علم و عمل دونوں میں تمہیں مزید کامیابی نصیب ہو نیز خداوند متعال پر بھروسہ کرتے ہوئے علمی و عملی میدان میں معاشرہ کی فلاح و بہبودی کے لئے مکمل طور پر مسلح ہو جاؤ اور اس کام میں خداوند متعال تم لوگوں کے ساتھ ہے مجھے امید ہے کہ یہ اسلامی و عمومی بسیج دنیا کے تمام مستضعفین اور امت مسلمہ کے لئے نمونہ عمل بنے گی اے دنیا کے مستضعفین اٹھو اور خود کو ستمگروں کے چنگل سے نجات دو اے دنیا کے غیرت مند مسلمانو غفلت کی نیند سے اٹھو اور اسلام اور اسلامی ممالک کو استعماری طاقتوں اور ان کے حامیوں سے نجات دلاؤ۔