ترکی میں امام خمینی (رح) کی جلاوطنی کا مقام "بورسا" نامی ایک دیہات تھا۔ ترکی حکومت نے سب سے امام کے لئے محدودیت رکھی۔ منجملہ یہ کہ ترکی حکومت کے قانون کے مطابق آپ لوگوں کے درمیان روحانی لباس میں نہیں آئیں گے۔ اسی طرح امام سے وہاں کے لوگوں اور شیعوں کے ملاقات پر پابندی لگادی تھی، لیکن لوگوں کا دباؤ اور مطالبہ نیز ایران اور نجف کے مراجع کا دباؤ باعث ہوا کہ ترکی حکومت کی سختیوں میں کمی آئی۔ امام جب تک ترکی میں رہے وہاں آپ کا بہترین مشغلہ کتاب "تحریرالوسیلہ" لکھنا اور آپ کے پاس آئے ہوئے خطوط اور تلگراف کا جواب دینا تھا۔ امام جب ترکی کے بورسا میں آئے تھے تو آپ کے پاس کوئی کتاب نہیں تھی۔ یہاں تک کہ حاج آقا مصطفی ترکی یا ایران سے ضرورت کی کتابیں آپ کے لئے فراہم کرتے ہیں۔