امام خمینی (رح) کے کچھ اہم بیانات
امام خمینی (رح) نے 16 فروری 1979 کو ایرانی قوم کے نام کچھ اہم پیغام جاری کرتے ہوے فرمایا کہ ابھی ہمیں ایک حکومت کی ضرورت تھی ہم نے عبوری حکومت کو شرعی ولایت اور عوام کی راے کے مطابق تعیین کیا ہے ایسا نہیں کہ یہی حکومت آخر تک قائم رہے گی ابھی پارلیمنٹ کی تشکیل حکومت کے اہم کاموں میں سے ایک ہے اس کے بعد خود عوام سارے فیصلے کرے گی۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے 16 فروری 1979 کو ایرانی قوم کے نام کچھ اہم پیغام جاری کرتے ہوے فرمایا کہ ابھی ہمیں ایک حکومت کی ضرورت تھی ہم نے عبوری حکومت کو شرعی ولایت اور عوام کی راے کے مطابق تعیین کیا ہے ایسا نہں کہ یہی حکومت آخر تک قائم رہے گی ابھی پارلیمنٹ کی تشکیل حکومت کے اہم کاموں میں سے ایک ہے اس کے بعد خود عوام سارے فیصلے کرے گی۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ اور حکومت کی تشکیل کے لئے لوگوں کی راے کو اہمیت دیں گے عوام جس کو چاہیے گی اپنا حاکم معین کرے اب یہ ان پر منحصر ہیکہ وہ جمہوری اسلامی چاہتے ہیں یا شہنشاہی نظام چاہتے ہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی عدلیہ کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں عدلیہ کے حکام کسی کو خوش کرنے کے لئے فیصلہ نہیں کر سکتے بلکہ انھیں شریعت کے مطابق تمام فیصلے کرنے ہوں اگر کسی کا قاتل ہونا ثابت ہے تو قصاص ہونا چاہیے اور اگر کوئی چور ہے تو اس کے ساتھ شریعت کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں ایسا نہیں کہ ساری مشکلیں ابھی حل ہوں یعنی ایسا ممکن نہیں کہ ابھی شاہ گیا ہے اور کل ہی سارے کام صحیح ہو جائیں شہنشاہی نظام نے سارے کام خراب کئے ہیں وہ ملک کو برباد کر کے یہاں سے نکلیں ہیں لہذا اب ہمیں ان کی خرابیوں کو درست کرنا ہوگا اور یہ کام کسی ایک سے ممکن نہیں ہے بلکہ سب کو مل کر کرنا ہو گا۔
اسلامی انقلاب کے راہنما امام خمینی(رح) نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ آپ سے گزارش ہیکہ اپنی جوانی کے جذبوں کو تھوڑی دیر کنارے رکھ کر سوچیں میں بھی جوان تھا مجھے معلوم ہے کہ جوانوں کی کچھ امیدیں ہم سے وابستہ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ساری مشکلیں ایک ہی رات میں حل ہو جائیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے انشاء اللہ ساری مشکلیں آہستہ آہستہ حل ہوں گی۔
امام خمینی(رح) اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ ہمیں انقلاب کے نام کی حفاطت کرنا ہو گی یہ ایرانی عوام کا انقلاب تھا جس نے صرف چوبیس گھنٹوں میں صدیوں سے قائم شہنشاہی نظام کو سرنگوں کرکے ایک اسلامی حکومت قائم کی امام (رہ) ایرانی عوام تحریک کی اہمیت کو بیان کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ ظالم کا مقابلہ کرنا انبیاء اور ائمہ اطھار علیھم السلام کی سنت ہے جس طرح انھوں نے اپنے دور کے ظالمنوں کا مقابلہ کیا تھا اسی طرح ہم نے بھی ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوے ظلم اور ظالم کا مقابلہ کیا ہے۔