امام خمینی(رح) کی لوگوں سے محبت
راوی:محسن رفیق دوست
جس دن سے امام خمینی(رح) مدرسہ علوی میں تشریف فرما تھے اس سے لیکر آپ کے قم جانے تک میں وہیں آپ کی خدمت میں تھا وہاں پر لوگوں کے ساتھ آپ کا سلوک میرے لئے حیرت انگیز تھا جب کافی بھیڑ ہوجاتی تھی اوریہ طہ پاتا تھا کہ ا ب دروازہ نہیں کھولیں گے کیوں کہ اندر جگہ کم تھی لیکن جیسے ہی امام (رہ) لوگوں کی آواز سنتے فورا حکم دیتے کہ دروازہ کھول دیں دروازہ کھلتے ہی لوگ اپنے امام کی زیارت کے لئے دوڑتے۔