ہوائی اڈوں کے بند ہوتے ہی ایران کی سڑکوں پرحکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہو گے 28صفرکو امام خمینی(رح) کی وطن واپسی میں دیری کی وجہ سے ایک عظیم ریلی نکالی گی جس میں لوگ وزیر اعظم بختیار کے خلاف نعرے بازی کر تے ہوے اس بات کا اعلان کر رہے تھے کہ اگر کل امام نہ آے بختیار تمہاری خیر نہیں جب کہ کچھ لوگ یہ نعرہ لگا رہے تھے اے کاش اگر خمینی مجھے جہاد کا حکم دے دیں تو دنیا کی کوئی فوج میرا مقابلہ نہ کر سکے یہ نعرے دشمن کی با نسبت عوام کے ارادوں کو بیان کر رہے تھے۔
در این اثنا 17 فروری 1979 تہران یونیورسٹی میں سینکڑوں کی تعداد میں علماء نے دھرنا دیا جس میں ایرانی عوام بھی شامل ہوئی اس دھرنے میں علماء نے حکومت کے اس فیصلے کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ شاہی حکومت کو ہوائی اڈے نہ کھولنے کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔