آج چالیس سال گذر جانے کے بعد بھی اسلامی انقلاب کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی:حسن روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے عشرہ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہوکر ان کے ساتھ تجدید عہداور انھیں خراج عقید پیش کیا۔
جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور امام خمینی (رہ) کے اعلی اہداف کے ساتھ تجدید عہد کرنے کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوے صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب تاریخ میں ایک غیر معمولی واقعہ تھا
ایران کے صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ چالیس سال قبل اس سرزمین پر رونما ہونے والے انقلاب کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی کہا کہ حوزہ علمیہ قم کے استاد اور شیعوں کے مرجع دینی نے جب دیکھا کہ اسلام خطرے میں ہے اور پہلوی حکومت اسلام کی بنیادوں کو ختم کرنا چاہتی ہے تو انھوں نے اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوے اسلامی تحریک کا آغاز کیا اور فرمایا اس وقت اسلام خطرے میں ہے لہذا آج تقیہ کرنا حرام ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ایرانی عوام کو امام خمینی(رح) کی صداقت ہر ایمان تھا اور امام (رہ) نے بھی لوگوں کی بہترین راہنمائی فرمائی جس کے نتجہ میں یہ عظیم انقلاب وجود میں آیا اس انقلاب سے امام(رہ) نے یہ ثابت کر دیا کہ صرف عظیم لوگ ہی صحیح اور عادلانہ نظام قائم کر سکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ امام خمینی(رح) صرف مجدد انقلاب نہیں تھے بلکہ وہ جمہوری اسلامی کے بانی تھے جنہوں نے ایسے دور میں اسلامی حکومت قائم کی جہاں دنیا کی ساری سپر طاقتیں اسلام کے خلاف سازشیں کر رہی تھیں کہا اسلامی انقلاب کے کامیاب ہوتے ہی امریکا نے اس انقلاب کے خلاف سازشیں کرنا شروع کی تھیں اور آج تک کر رہا ہے لیکن آج پوری دنیا ایران کے خلاف امریکی شازشوں کی مذمت کر رہی ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ امریکا نے صرف ایران کے ساتھ عھد شکنی نہیں کی بلکہ اس نے یورپ اور چین کے ساتھ بھی عھد شکنی کی ہے ۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا فلسطین، شام ،عراق اور افغانستان کے مسلمانوں کے حقوق کو پائمال کرتے ہوے یمن میں بھی مسلمان پر ہونے والی ظالمانہ کاروائیوں کا ساتھ دیا۔
اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے جنہوں نے صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اس وقت ہمیں آپسی اختالف کے بجاے متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنا چاہیے انہوں نے کہا ہم متحد تھے اسی لیے یہاں تک پہنچے ہیں۔
امام خمینی(رح) کے پوتے نے کہا کہ اسلامی انقلاب تاریخ عالم اسلام کا ایک عظیم واقعہ ہے اور آج ہمیں اپنی ماضی پر فخر ہے آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ امام خمینی(رح) اور شہداء انقلاب کی گفتار اور کردار پر عمل کرنے ضرورت ہے
واضح رہے کہ صدر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان نے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ صدر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان نے شہید آیت الہ بہشتی ، شہید رجائی شہید باہنر اور دیگر شہداء کے مزآر پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔