اسلامی انقلاب

اسلامی انقلاب

خداوند عالم رہبر انقلاب کے درجات کوبلند کرے اور ایران کی عوام کی حفاظت کرے اور اسلامی نظام کو حضرت حجت بن الحسن العسکری (عج) کے ظہور سے متصل کرے

11/ فروری کا دن آہی گیا اور شاہی ظالمانہ نظام اور حکومت کو زوال آگیا اور اس اسلامی ملک سے پہلوی خاندان کی فاسد جڑوں کا خاتمہ ہوگیا۔ امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایرانی عوام کا 15/ سالہ مقابلہ اور مجاہدت بار آور ہوئی اور 2500/ سالہ شاہی نظام کی سرنگونی اور زوال ہوا اور ایران کا زبر دست اسلامی انقلاب کامیاب ہوا۔ ظلم و جور کے خلاف عوام نے انقلاب کیا تو خداوند عالم نے ان کی مدد کی اور ایسا دن آیا کہ الہی انسانوں کے خدائی اور روحانی جذبات رنگ لائے، حق کا بول بالا ہوا، باطل ذلیل و رسوا ہوا، شاہی نظام حکومت کی حامی و مددگار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ذلیل و خوار ہوئے اور اپنی بے حیائی اور فاش شکست پر رو بھی نہ سکے۔

خداوند عالم رہبر انقلاب کے درجات کوبلند کرے اور ایران کی عوام کی حفاظت کرے اور اسلامی نظام کو حضرت حجت بن الحسن العسکری (عج) کے ظہور سے متصل کرے۔ آمین۔

ای میل کریں