امام خمینی

اسلامی انقلاب کی کامیابی میں خواتین کا کردار

اسلامی انقلاب کی کامیابی میں ایرانی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے انہوں نے ہر میدان میں ایرانی مردوں کا ساتھ دیا ہے اسلامی انقلاب کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں خواتین کی تعداد مردوں سے کم نہ تھی۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی میں خواتین کا کردار

 اسلامی انقلاب کی کامیابی میں ایرانی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے انہوں نے ہر میدان میں ایرانی مردوں کا ساتھ دیا ہے اسلامی انقلاب کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں خواتین کی تعداد مردوں سے کم نہ تھی جہاں مردوں میں شہید بھشتی، شہید مطھری ، مرحوم رفسنجانی اور آیت اللہ خامنہ ای جیسی شخصتیں اہم کردار ادا کر رہی تھیں وہیں عورتوں میں بھی مرضیه حدیدچی (دباغ) اعظم طالقانی، مرضیہ خرازیان اور طاہرہ سجادی کے نام قابل ذکر ہیں جنہوں نے انقلاب کی خاطر جیل میں دردناک شکنجوں کو برداشت کر کے اسلامی تحریک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔   

امام خمینی (رہ) ایرانی خواتین کی بہادری کی طرف اشارہ کرتے ہو فرماتے ہیں کہ  ان خواتین کو ظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کی طاقت حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے وجود مبارک سے ملی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اسلامی تحریک کی حمایت میں سڑکوں پر اتر کر دشمن کا مقابلہ کیا اور دشمن کو شکست دینے میں کنیزان حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے اہم کردار ادا کیا تھا.

استاد اخلاق فرماتے ہیں رضا شاہ کے مقابلہ میں خواتین کے لئے حضرت زینب سلام اللہ علیھا بہترین نمونہ عمل تھیں انھوں نے بھی ثانی زیراء سلام اللہ علیھا کی پیروی کرتے ہوے ظلم اور ظالموں کے خلاف آواز آٹھا کر اسلامی تحریک میں برابر حصہ لیا اور رضا شاہ جیسے ظالم کو سرنگوں کرنے میں اہم کردار ادا کیا.

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) خواتین کی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ اسلامی انقلابی کی کامیابی میں عورتوں کا سھم مردوں کے برابر ہے جس طرح مردوں نے اس انقلاب کے لئے قربانیاں دی ہیں اسی طرح عورتوں نے بھی انقلاب کی خاطر اپنی جان،مال اور اولاد کو اللہ کی راہ میں قربان کیا ہے۔

امام خمینی رح) نے اسلامی تحریک میں عورتوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوے فرمایا کہ ہم اس انقلاب کو ایرانی خواتین کا مرہون منت مانتے ہیں جنہوں نے مردوں کے کاندھے کے ساتھ کاندھا ملا کر اس انقلاب کو کامیاب بنایا امام (رہ) فرماتے ہیں کہ عورتو ں کا شاہی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اترنے سے مردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی تھی اور عورتیں اپنے بچوں اور شوہروں کو شہادت کے لئے تیار کرتی تھیں۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی فرماتے ہیں اسلامی میں عورت کا مقام  مرد سے کم نہیں ہے بلکہ اس کے برابر ہے لہذا عورتوں کو اپنے حق کے لئے لڑنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے ایران میں بھی دوسرے اسلامی ممالک کی طرح عورت کی کوئی اہمیت نہیں تھی اس کا کام صرف گھریلو کام کاج کرنا تھا  لیکن آج اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عورت کو اس کا اصلی مقام  ملا ہے آج ایران میں عورتیں شرعی قوانین کی پابندی کرتے ہوے سیاسی، علمی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں مردوں کے ساتھ ہیں۔

اسلای انقلاب کی کامیابی کے بعد آج بھی ایران کی تاریخ میں اسلامی انقلاب کی کامیانی میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کو بڑے احترام سے یاد کیا جاتا ہے اور ہر سال ایرانی قوم  عشرہ فجر کی مناسبت سے ان کو بہترین خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ای میل کریں