حضرت امام خمینی (رح) کا نام لینے پر پابندی

حضرت امام خمینی (رح) کا نام لینے پر پابندی

پہلوی حکومت ایران میں حضرت امام خمینی (رح) کے مقلدین اور طرفداروں کو پسند نہیں کررہی تھی

پہلوی حکومت ایران میں حضرت امام خمینی (رح) کے مقلدین اور طرفداروں کو پسند نہیں کررہی تھی۔ یہاں تک ان کا نام لینے پر پابندی تھی اور کوئی بے احتیاطی کرتا اور کھلم کھلا امام کام نام لے لیتا تو حکومت کا خوفناک خفیہ مرکز اس سے باخبر ہوجاتا تھا اور اس شخص کے ساتھ بہت برا سلوک کرتا تھا۔ اور ہمارے پاس علماء اور دوسروں کے درمیان اس کے بے شمار نمونے تھے کہ ان لوگوں کو امام کا نام لینے کی بنا پر جیل میں ڈال دیا جاتا تھا یا پھر ان سے عہد کراتے تھے کہ اب اس کے بعد امام کا نام نہیں لیں گے۔

منجملہ تبریز کے معروف واعظ جناب آقا انزابی (رح) تھے۔ان سے جیل میں کہا گیا تھا کہ اگر دوبارہ امام خمینی (رح) کا نام لوگے تو جلاوطن کردیئے جاوگے اور ڈرا دھمکا کر ان سے تعہد لیا تھا کہ اب دوبارہ امام کا نام نہیں لوگے۔

ای میل کریں