بچپن سے حجاب کرنا سیکھیں
راوی: فریدہ مصطفوی
امام خمینی(رح) بچپن سے ہی ہمیں حجاب کی تاکید کرتے تھے اور گھر میں ہمیں کسی قسم غیر شرعی کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ہمارے گھر میں کسی کو بھی غیبت، جھوٹ، اور بڑوں اور کسی بھی مسلمان کی بے احترامی کرنے کا حق نہیں تھا خاص کر مصیبت میں گرفتار مسلمانوں کی بے احترامی کرنے کا حق حاصل نہیں تھا امام خمینی(رح) ہمیشہ فرماتے تھے کہ انسانوں کے درمیان صرف ایمان اور تقوٰی کی بناد پر فرق ہے اس کے علاوہ سارے انسان برابر ہیں کسی کو کسی پر برتری نہیں ہے۔