امام خمینی (رح) کی تحریک کا سب سے اہم نتیجہ دین کا احیاء اور عصر حاضر میں دینی رحجان پیدا کرانا ہے۔ اس طرح سے کہ اس تحریک اور انقلاب کی برکت سے نہ صرف دین اسلام کے ماننے والے بلکہ دیگر ادیان کے ماننے والے منجملہ عیسائیت نے بھی دوبارہ زندگی پائی؛ نتیجتا تمام اقوام اور ملل کے درمیان دین اور دینداری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسی مورد کی میں مکزیک ملک کے ایک عیسائی پادری کی گفتگو کی طرف اشارہ کیا جو آپ سے ملاقات کے خواہاں ہے: "یہ افتخار آپ سے مخصوص ہے کہ آپ نے دنیا میں ایمان کو زندہ کریں اور اس سے بالاتر ملک کے ادارہ کرنے کو دینداری کے ہمراہ کریں۔ ہم عیسائیوں میں یہ توانائی نہیں ہے کہ ہم لوگوں کے ایمان اور عقیدہ کی حفاظت کریں؛ کیونکہ لوگوں کو اب ہم پر اطمینان اور بھروسہ نہیں رہ گیا ہے۔ دیگر یہ کہ ہم لوگ ملکی اداروں کو دینداری کے ہمراہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔"