سینٹ کے دو افراد کا امام خمینی (رح) کی توہین کرنا

سینٹ کے دو افراد کا امام خمینی (رح) کی توہین کرنا

حکومت نے امام کے اس بیان کی اہمیت کو گھٹانے کے لئے سینٹ کے دو افراد کو امام کی توہین کرنے کے لئے آمادہ کیا

اس کے بعد کے حضرت امام خمینی (رح) نے 2500/ سالہ جشن کے انعقاد پر ایک تفصیلی بیان دیا اور اس کام کی مذمت کرتے ہوئے پہلوی شاہی حکومت کی مشروعیت پر سوال اٹھایا؛ حکومت نے امام کے اس بیان کی اہمیت کو گھٹانے کے لئے سینٹ کے دو افراد کو امام کی توہین کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ ان میں سے ایک امیر جمشید اعلم تھا کہ اتفاق سے عالم کا بیٹا اور روحانی گھرانہ سے تھا جس نے امام کے خلاف بیان دیا تھا کہ تفصیل کے ساتھ اس وقت کے اخبار میں شائع ہوا تھا۔ اس توہین پر جو رد علم سامنے آیا اور انقلابیوں کے ذہن میں اچھی طرح باقی ہے؛ وہ تہران میں حاج سید عزیز اللہ مسجد میں آقا فلسفی کی متین اور سنجیدہ تقریر تھی۔

انہوں نے برسوں بعد امام کا نام لیا اور صراحت کے ساتھ لیا کیونکہ امام کا کوئی نام نہیں لے رہا تھا، لیکن انہوں نے امام کا بڑے ہی ادب و احترام سے نام لیا اور بہت ہی مستدل طریقہ سے امام کی توہیں کرنے والے بالخصوص اعلم سے وضاحت طلب کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

ای میل کریں