مجاہدین خلق تنظیم نے معین طور پر سن 47 ش سے اپنا مسلحانہ مقابلہ کا آغاز کردیا۔ ان برسوں میں اس تنظیم اور ادارہ کا اہم کام سیاہکل گروہ کے تعاون سے انجام پایا۔ اس ادارہ کا ایک بہت اہم کارنامہ حکومت کو شدید چوٹ پہونچانا تھا اور وہ یہ کہ امریکہ کے صدر جمہوریہ ریچارڈ نیکسن کے ایران سفر کرنے اور اس موقع پر جب شاہ پوری دنیا میں اپنے محبوب ملت ہونے اور ملک پر قابض ہونے کا پروپیگنڈه اور پرچار کررہا تھا اور ایران کو ایک پائیدار اور پر امن ملک بتانے کی کوشش کررہاتھا۔
مجاہدین خلق ادارے نے امریکہ ایمبسی کے کارکنوں پر حملہ کیا اگرچہ وہ اس حملہ سے بچ گئے اور مارے نہیں گئے لیکن یہ خود ایران میں امریکیوں کے عدم تحفظ کی دلیل تھی۔ اس ادارہ نے ایک دوسرا کام جو کیا وہ یہ کہ قصر کے زندان کے انچارج کا مڈر تھا جس کا ایرانی عوام اور سیاسی قیدیوں پر بہت اچھا اثر پڑا۔