امام خمینی(رح) نے کس طرح طلبا کی حوصلہ افزائی کی؟
نوفل لوشاتو میں ابھی امام خمینی(رح) سے ہونے والی ملاقاتوں کی مکمل تیاری نہیں ہو پائی تھی کہ دو تین لوگوں نے اس بات کو شائع کیا تھا کہ کچھ لوگ طلباء کو امام(رہ) سے ملنے سے روک رہے ہیں
جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے نوفل لوشاتو میں یورپ کے مختلف ممالک سے آے ہوے طلبا کے درمیان تقریر کی البتہ ایک دن پہلے بھی کچھ طلبا پیرس میں ان سے ملنے ان کے گھر پہنچے تھے جہاں سے ان کو یہ خبر ملی تھی کہ امام خمینی(رح) نوفل لوشاتو میں مقیم ہیں۔
نوفل لوشاتو میں ابھی امام خمینی(رح) کی سکونت کی مکمل تیاری نہیں ہو پائی تھی اور ابھی ان سب طلبا کو وہاں منتقل کرنے کا وسائل بھی مہیا نہیں تھے اسی بات کو بہانہ بنا کر دوتین لوگوں نے اس بات کو شائع کیا کہ کچھ لوگوں نے امام (رہ) کو اپنے حصار میں کر رکھا ہے اور وہ طلبا کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
ادہر رات کو جب یہ خبر احمد آغا کے ذریعے امام خمینی(رح) تک پہنچی کہ کچھ افراد اس طرح کی غلط افواہ پھیلا رہے ہیں امام (رہ) نے فرمایا میں کل خود ان سے ملنے پیرس جاوں گا اور وہاں پر اپنے چاہنے والوں سے ملوں گا اگر ہم سے نارض ہے تو ان کو منائیں گے۔
واضح رہے کہ ان افواہوں کے دوسرے ہی دن امام خمینی(رح) نے طلبا سے ملاقات کی امام خمینی(رح) نے تھکاوٹ اور تمام مصروفیات کے باوجود طلبا کا شاندار استقبال کیا اور ان کے درمیان تقریر کرتے ہوے فرمایا کہ شاید کچھ لوگ یہاں مجھ سے ملنے آے تھے لیکن میں یہاں نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ سوچ رہے ہیں کہ کچھ لوگ اس کے ذمہ دار ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے میں بھی اسی وجہ سے یہاں آیا ہوں تاںکہ کسی قسم کی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں ورنہ اس وقت میری طبیعت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں یہاں بیٹھوں۔
امام خمینی (رح) نے طلبا سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ میری طبیعت کی وجہ سے نوفل لوشاتو کا انتخاب کیا گیا تاںکہ میں آرام کر سکوں اور آج بھی مجھے اطلاع ملی کہ آپ یہاں ہیں اور میں اس وقت آپ کی وجہ سے یہاں ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ یہ میرے مزاج کے خلاف ہے کہ میرے اور آپ کے درمیان ملاقات کا کوئی ذریعہ ہو جب کہ اس طرح کی شان و شوکت اسلامی آداب کے خلاف ہے۔
میں اپنی طاقت کے اعتبار سے آپ تمام حضرات کی خدمت میں ہوں جتنی میرے جسم کی طاقت مجھے اجازت دے گی میں آپ کی خدمت میں ہوں ماشاء اللہ آپ سب جوان ہیں اور انشاء اللہ جب میری عمر میں پہنچے گئے تو معلوم ہو گا بوڑھاپا کیا ہوتا جتنی ہمت جوانوں میں ہوتی اتنی جسمی طاقت بوڑھوں میں نہیں ہوتی اب میں آخری سانسیں لے رہا ہوں لہذا مجھے امید ہیکہ ان ایام میں ہم سب اسلام کی خدمت کر سکیں ہم مسلمانوں کی خدمت کر سکیں ہم اپنے ملک کی خدمت کر سکیں۔
جب تک امام(رہ) وہاں مقیم تھے طلبا اور امام (رہ) کے درمیان ہونی والی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا تھا اور طلبا بھی سنیچر اور اتوار کو جوق در جوق امام خمینی(رح) سے ملنے کے لئے نوفل لوشاتو پہنچتے تھے۔