ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا کل 70 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ مرحوم آیت اللہ شاہرودی اس سے پہلے عدلیہ کے سربراہ رہ چکے تھے۔
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ سال 14 اگست میں آیت اللہ شاہرودی کو ایکسپیڈینسی کونسل کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔
آپ کئی دنوں سے تہران کے ایک ہسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج تھے تاہم بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے کل رات کو اس دار دنیا سے دار آخرت کی طرف رخصت ہو گئے ہیں۔
آیت الله ہاشمی شاہرودی 1327 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ آپ نے دینی اور دنیاوی تعلیم میں اعلی خدمات سرانجام دیں اور اس کے علاوہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے سلسلے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے۔ جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آپ کو عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور آپ 1378 سے 1388 شمسی تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اورآج 70 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔