انسان اور مثالی معاشرے کی تشکیل

انسان اور مثالی معاشرے کی تشکیل

ہر معاشرہ اور سماج کے لوگوں کو اپنی زندگی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے انسان اپنے کردار سے معاشرہ کو اچھا اور برا بنا سکتا ہے۔ انسان ایک معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔

انسان اور مثالی معاشرے کی تشکیل

ہر معاشرہ اور سماج کے لوگوں کو اپنی زندگی کے بارے میں فیصلہ کرنے  کا مکمل حق حاصل ہے انسان اپنے  کردار سے معاشرہ کو اچھا اور برا بنا سکتا ہے۔ انسان ایک معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رہورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) اپنے ایک بیان میں ارشاد فرماتے ہیں ہر معاشرہ اور سماج کے لوگوں کو اپنی زندگی کے بارے میں فیصلہ کرنے  کا مکمل حق حا صل ہے انسان اپنے  کردار سے معاشرہ کو اچھا اور برا بنا سکتا ہے کیوں کہ سماج اور معاشرہ انسان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔

امام خمینی (رح) فرماتے اس دنیا میں کسی بھی انسان کے لئے اکیلا زندگی گزارنا ناممکن ہے مگر یہ کہ و انسانی معاشرہ  سے نکل کر حیوانوں کے ساتھ  زندگی بسر کرے اور ایک سماجی زندگی میں انسان ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی اعتماد اور سچائی انسانی معاشرہ کی اہم نشانی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر معاشرہ ثقافت اس کے افراد پر اثر انداز ہوتی ہے اور سماج بھی انسان کے لئے ایک تربیت گاہ ہے انسان اور سماج کے درمیان ایک خاص قسم کا رابطہ بر قرار ہے امام (رہ) فرماتے ہیں انسان اپنی پیدائش سے لیکر اپنی موت تک اس دنیا کے تمام موجودات سے متاثر ہوتا ہے لیکن ان سب کاموں اسے مکمل اختیار ہے کہ وہ کس کو اپنائے

ہر قوم کی قوت اخلاق و کردار ہوا کرتی ہیں اور اس کی عظمت و سر بلندی کی تاریخ اسی سے رقم ہوتی ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن اخلاق پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: میں اخلاق کی تکمیل کے لئے خدا کی جانب سے دنیا میں بھیجا گیا ہوں مگر افسوس کہ مسلمان رفتہ رفتہ اپنی تہذیب وثقافت بھول گئے اور مذہب سے دوری کے ساتھ ساتھ بے راہ روی کا شکار ہوگئے اور اسلام کی دعوت و تربیت کو فراموش کرگئے۔ جس کی وجہ سے ان میں اخلاقی زوال، بے شرمی و بے حیائی ,جھوٹ و چغلخوری, فریب, غرور و تکبر سرایت کر گئے اور اس طرح دنیا کو تہذیب و تمدن کا درس دینے والی قوم خود غیر مہذب ہو کر رہ گئی۔ دوسری قوموں کو اپنے عمدہ اخلاق و کردار اور حسن سلوک سے زیر کرنے والی قوم آج خود ان اوصاف سے عاری ہو کر رہ گئی ہے۔

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں اگر انسان خود بدل جاے اور انبیاء علیھم السللام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرے تو اس کے طفیل معاشرہ بھی ترقی اور پیشرفت سے ہمکنار ہوتا ہے کبھی ایک فرد کسی معاشرہ میں فساد پیدا کرنے کو موجب بنتا ہے اور کبھی ایک فرد معاشرہ کی اصلاح کا سبب بنتا ہے۔ اگر انسان کو ایک معاشرہ کی اصلاح کرنی ہے تو اسے سب سے پہلے اہنے آپ سے شروع کرنا ہوگا اگر وہ اپنے نفس کی اصلاح کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ ایک معاشرہ کی بھی اصلاح کرسکتا ہے

اسی طرح اگر ایک معاشرہ میں کوئی بد کردار انسان زندگی گزارتا ہے  یہ انسان سارے معاشرہ کو برباد کر سکتا ہے جس طرح اچھائیاں پھیلتی ہیں اسی طرح برائیاں بھی معاشرہ میں پھیلتی ہیں۔

 

ای میل کریں