امام خمینی(رہ) کے پوتے علی کا استخارہ
راوی:عیسی جعفری
حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آغا احمد کے بیٹے علی کو امام خمینی(رح) سے بہت لگاو تھا وہ کوشش کرتا تھا کہ ہر کام میں امام(رہ) کی تقلید کرے امام (رہ) بھی اپنے اس پوتے کے عاشق تھے کچھ لوگ مجھے سونپتے تھے کہ میں امام (رہ) سے ان کے لئے استخارہ دیکھلاوں میں جب بھی آپ سے استخارہ کے لئے عرض کرتا تھا آپ فرماتے تھے پہلے علی استخارہ کر لے پھر میں کروں گا۔ علی بھی استخارہ کرتے اور فرماتے تھے کہ اچھا ہے برا اس کے بعد امام (رہ) استخارہ کرتے تھے۔