بسیج

بسیج خدا کا مخلص لشکر

ایران میں گیارہ فروری انیس سو اناسی کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چھبیس نومبر انیس سو اناسی کو رضاکار فورس یعنی بسیج کی تشکیل کا حکم جاری کیا۔ اس مناسبت سے ہر سال بائیس نومبر سے انتیس نومبر تک ہفتۂ بسیج منایا جاتا ہے۔

بسیج خدا کا مخلص لشکر

ایران میں گیارہ فروری انیس سو اناسی کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چھبیس نومبر انیس سو اناسی کو رضاکار فورس یعنی بسیج کی تشکیل کا حکم جاری کیا۔ اس مناسبت سے ہر سال بائیس نومبر سے انتیس نومبر تک ہفتۂ بسیج منایا جاتا ہے۔

جب مشرق و مغرب اور بعض رجعت پسند ملکوں کے اکسانے پر عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے ایران پر حملہ کیا تو بسیجی نوجوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مادر وطن کا دفاع کیا اور سرفروشی کی ایسی داستانیں رقم کیں کہ جن کی مثال عصر حاضر میں ملنا بہت مشکل ہے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ایک پیغام میں بسیج کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ بسیج خدا کا مخلص لشکر ہے۔

آٹھ سالہ جنگ میں رضاکار فورس بسیج نے فوجی لحاظ سے اپنا لوہا منوایا اور جنگ کے خاتمے کے بعد جب ملک کی تعمیرنو کا کام شروع ہوا تو بسیج کے جوان ایک بار پھر میدان عمل میں اترے اور ملک کی تعمیرنو میں بھرپور حصہ لیا اور خاص طور پر پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں اپنی خدمات اور کام کے ذریعے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج بسیجی جوان زندگي کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہیں اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تعلیم و تربیت کا شعبہ ہو یا علاج و معالجے کا، اسکولوں اور مدارس کی تعمیر ہو یا لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کا کام بسیجی جوان ہر جگہ مصروف عمل ہیں۔ اس کے علاوہ گرمیوں کی تعلطیلات میں اسکولوں کے بچوں کے لیے کیمپنگ اور تعلیمی و تفریحی دوروں اور کلاسوں کے انعقاد میں بسیجیوں کا کردار ناقابل انکار ہے۔

ایک کروڑ کی منظم رضاکار فورس بیسج نے ایران کو علاقے کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل کر دیا ہے اور یہ فورس اسلامی جمہوریہ ایران میں پائیدار امن کے قیام کا باعث ہے۔ بسیج نے کل بھی اپنی لازوال قربانیوں سے وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کیا تھا اور آج بھی وہ ہر محاذ پر دشمن کے مقابلے پر ڈٹی ہوئی ہے۔ کل دشمن فوجی محاذ پر ایران کو شکست نہیں دے سکا تھا آج اس نے اسلامی ایران کے خلاف سافٹ وار شروع کر رکھی ہے اور اس محاذ پر بھی بسیج پوری طرح سے ہوشیار ہے اور وہ اس کا اس محاذ پر بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور انشاءاللہ دشمن کو اس محاذ پر بھی شکست کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے تہران میں بسیجیوں کے ایک لاکھ دس ہزار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بسیج کو ایک عظیم ناقابل انکار اور بےمثال حقیقت قرار دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ آج ایران میں عوام کی عظیم رضاکار فورس بسیج ایک عظیم بے مثال اور ناقابل انکار حقیقت اور منظم و بامقصد تنظیم بن چکی ہے اور ہر میدان میں بسیج کے جذبے، اخلاص ، ایمان ، شجاعت و بہادری ، قوت اور جدت پسندی کے ذریعے کارہائے نمایاں انجام دیے جا سکتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بسیج کی آمادگي کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ بصیرت ، اخلاص اور بسیج کے اراکین میں موجود جذبے پر مبنی یہ آمادگی، ماضی کی طرح ملت ایران کی کامیابی کے راز کے طور پر باقی رہنی چاہیے۔

جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے بسیج دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ملت ایران کے دفاع اور تحفظ کے لیے ایک محکم و مضبوط دیوار ہے اور دشمن کبھی بھی اس دیوار میں شگاف نہیں ڈال سکیں گے اور بسیج ماضی کی طرح ایران اور ملت ایران کی حفاظت اور خدمت کے کام کو پوری تندہی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی-

ای میل کریں