حضرت معصومہ

حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کا قم میں والہانہ استقبال

حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کا قم میں والہانہ استقبال

حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کا قم میں والہانہ استقبال

حضرت معصومہ (س) پہلی ذیقعدہ سنہ 173ھ۔ق۔ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں حضرت معصومہ (س) کے والد گرامی شیعوں کے ساتویں امام موسی کاظم(ع) ہیں اور ان کی والدہ ماجدہ جناب نجمہ خاتون ہیں جب امام رضا(ع) پیدا ہوئے تو ان کی والدہ کو طاھرہ کے نام سے بلایا گیا پہلی ذیقعدہ کا دن امام رضا(ع) کیلئے بہت بڑا دن تھا اور اس دن بڑی انتظار کا خاتمہ ہوا اس لئے کہ جناب نجمہ خاتون کے ایک ہی فرزند جناب امام رضا(ع) تھے اور وہ بہت عرصے تک صاحب اولاد نہ ہوئیں اس لئے کہ جناب امام رضا(ع) سنہ 148ھ۔ ق۔ میں پیدا ہوئے لیکن جناب معصومہ(س) 173ھ۔ق۔ پیدا ہوئیں یعنی 25سال کہ فاصلے کہ بعداور امام موسی کاظم(ع) کی اولاد میں سے کوئی بھی ہم مرتبہ امام رضا(ع) نہیں تھا تا کہ امام(ع) برادرانہ محبت کا واضح اظہار کرسکیں لہذا جب حضرت معصومہ(س) پیدا ہوئیں تو امام رضا (ع) کو ایک بڑی عظمتوں والی بہن مل گئی دنیا میں بہت سے ایسے بہن بھائی ہیں جو ایک دوسرے کو جان سے زیادہ دوست رکھتے تھے سب سے بڑا نمونہ جناب زینب(س) اور امام حسین (ع) اور اس کے بعد جناب معصومہ(س) اور امام رضا (ع) کا ہے

جب مامون نےامام رضا(ع) کو سنہ 200 ھ۔ق۔ میں مدینے سے بلایا تو حضرت معصومہ(س) نے ایک سال تک اپنے بھائی کی دوری برداشت کی لیکن ایک سال کے بعد تاب تحمل نہ رہا اور اپنے بھائی کے دیدار کیلئے مدینہ طیبہ کو ترک کیا اور مرو کی طرف روانہ ہوئیں اس سفر میں حضرت معصومہ کے پانچ بھائی " فضل، جعفر، ہادی، قاسم اور زید اور کچھ بھتیجے اور چند غلام اور کنیزیں ان کے ہمراہ تھے۔

جب حضرت معصومہ(س) ساوہ پہونچیں تو اہل بیت رسول اکرم کے دشمن مامون کے حکم سے ان کے راستے پر کھڑے ہو گئے اور اس کاروان کے اکثر مردوں کو شہید کردیا.

23ربیع الاول سنہ 201ھ۔ق۔ کا وہ مبارک اور مسعود دن ہے جب جناب معصومہ(س) قم میں وارد ہوئیں اور شہر قم کے سب مرد اور عورتیں ، بچے اور بوڑھے ان کے والہانہ استقبال کیلئے جمع ہوئے جناب معصومہ (س) کی سواری موسی بن خزرج کے دروازے پر رک گئی اورموسی بن خزرج کو یہ توفیق نصیب ہوئی کہ وہ 17 دن تک جناب معصومہ (س) کے میزبان رہے .

واضح رہے کہ آج بھی قم کے مومنین 23 ربیع الاول کو بڑی عقیدت سے مناتے ہیں اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے علامتی کاروان کا استقبال کرتے ہیں 23 ربیع الاول کو قم کے ہر طبقہ کے لوگ ہاتھ میں پھول لئے ہوے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے علامتی کاروان کے استقبال میں اپنے گھروں سے نکلتے ہیں۔

اس کاروان میں مردوں سے زیادہ عورتیں شرکت کرتی ہیں اور مداحان اہل بیت علیھم السلام حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی شان میں شعر پڑھتے ہیں اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی شان و عظمت کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں۔

اس کاروان میں شرکت کرنے والے مومنین آج بھی اپنے ہاتھوں میں سبز پرچم لئے ہوے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کو اپنے شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں یہ عظیم الشان علامتی کاروان مختلف راستوں سے ہوتے ہوے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ای میل کریں